
ہفتہ حکومت کي مناسبت سے صدر مملکت کا ارکانِ کابينہ کے ہمراہ امام خميني(رہ) کے مزار پر تجديدِ بيعت:
امام خميني (رہ) کے افکار بڑي تيزي کے ساتھ پوري دنيا ميں پھيل رہے ہيں-
صدر احمدي نژاد نے اتوار کو اپنے کابينہ کے ہمراہ امام خميني (رہ) کے انقلابي اہداف و مقاصد سے تجديد عہد کے سلسلے ميں امام خميني (رہ) کے مزار پر حاضري دي-
انہوں نے سابق صدر شہيد رجائي، سابق وزيراعظم شہيد باھنر اور ان کے باوفا ساتھيوں کے بلندي درجات کيلئے دعا کي اور کہا امام خميني (رہ) ہدايت کے چراغ تھے جنہوں نے اپنے پاکيزہ افکار کے ذريعہ پوري انسانيت کو حريت اور آزادي کا درس ديا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ امام خميني (رہ) نے لوگوں کو خوابِ غفلت سے جگايا اور انہيں ترقي و کمال کي راہ دکھلا دي، وہ بت شکن تھے جنہوں نے وقت کے فرعونوں کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کيا، وہ مظلوموں اور بے سہارا لوگوں کے حامي تھے-
وہ اس انقلاب کو امام زمانہ (عج) کي عالمگير حکومت کيلئے راہ ہموار کرنے کا پيش خيمہ سمجھتے تھے اور انشاء اللہ موجودہ حکومت پر امام خميني (رہ) کے انقلابي اہداف و مقاصد سے ايک اينچ بھي پيچھے نہيں ہٹے گي اور انہيں عملي جامہ پہنانے کي بھرپور کي کوشش جاري رکھے گي۔