
صوبہ مشرقي آذربايجان کے زلزلے سے متاثر علاقوں کے دورے پر صدراحمدي نژاد کي صحافيوں سے بات چيت:
حکومت اور ايراني عوام آذربايجان کے زلزلے سے متاثرين کے ساتھ دکھ درد ميں برابر کے شريک ہيں-
صدر مملکت جناب احمدي نژاد نے کہا ہے کہ حکومت اور ايراني عوام صوبہ آذربايجان کے زلزلے سے متاثرين کے ساتھ دکھ درد ميں برابر کے شريک ہيں اور وہ ان غم زدہ لوگوں کي مشکلات برطرف کيلئے اپني پوري توانائي خرچ کر رہے ہيں۔
تفصيلات کے مطابق صدر احمدي نژاد نے جمعہ کي صبح صوبہ مشرقي آذربايجان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں زغن آباد اور زنگ آباد کا مختصر دورہ کيا اور وہاں پر موجود صحافيوں کے ساتھ بات چيت کي-
اس دوران صدر احمدي نژاد نے سب سے پہلے اللہ تعاليٰ کا شکر ادا کيا جنہوں نے آذربايجان کے غم زدہ لوگوں کے ساتھ نزديک سے ملاقات کرنے کي توفيق عنايت فرمائي-
انہوں نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں ميں امدادي سرگرميوں کا جائزہ ليتے ہوئے متعلقہ حکام کو امدادي کاروائياں مزيد تيز کرنے کے احکامات جاري کئے۔
صدر احمدي نژاد نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں ميں رہائش اور گھروں کي تعمير کا کام في الفور مکمل کرنے کے احکامات جاري کرتے ہوئے کہا کہ جيسا کہ رہبر انقلاب اسلامي نے بھي اپنے دورے ميں اس بات پر زور ديا تھا موسم سرما قريب آ رہا ہے اور موسم سرما کے دوران يہاں شديد سردي پڑتي ہے لہذا ان متاثرہ علاقوں ميں رہائش کا کام جلد از جلد مکمل کرنا چاہيے تاکہ ان غم زدہ اور پريشان لوگوں کو مزيد پرشاني کا سامنا نہ ہو۔
صدر احمدي نژاد نے خطاب کے دوران گھروں کو پائيدار اور بين الاقوامي معيار کے مطابق تعمير کروانے پر زور ديا، انہوں نے اخر ميں کہا کہ زلزلے سے متاثرين کو گھمبير مشکلات کا سامنا ہے جنہيں برطرف کرنے کيلئے باہمي تعاون اور يکجہتي کي ضرورت ہے۔