
صدر احمدي نژاد کا صوبہ مشرقي آذربايجان کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ:
صدر مملکت کا زنگ آباد ورزقان کے لوگوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردي
تفصيلات کے مطابق صدر احمدي نژاد نےجمعہ کو صوبہ آذربايجان کے زلزلہ زدہ علاقے زنگ آباد کا دورہ کيا-
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے وہاں پر امدادي سرگرميوں کا تفصيلي جائزہ ليا اور متعلقہ حکام کو امدادي کام تيز کرنے کے حوالے سے احکامات جاري کئے۔
انہوں نے زلزلے کے نتيجے ميں وفات پانے والے افراد کے بے سہار بچوں کي شفقت اور نوازش کي-
اس سے پہلے صدر احمدي نژاد جوں ہي زنگ آباد پہنچے تو مقامي لوگوں نے نقلابي نعرے لگائے اور نہايت ہي گرم جوشي سے صدر احمدي نژاد کا استقبال کيا۔