
ايران کے يومِ دفاع صنعت کے موقع پر صدر احمدي نژاد کا خطاب:
ملک کے دفاع کيلئے سائنس و ٹيکنالوجي کي تمام تر توانائياں بہ روئے کار لانے کي ضرورت ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران کي مسلح افواج کي تمام تر دفاعي توانائياں سامراجي طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہيں۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج منگل کي صبح يومِ دفاعي صنعت کے موقع پر ايران کے جديد جنگي طياروں اور آبدوزوں کي تقريبِ رونمائي کے موقع پر کہي-
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے دفاعي ميدانوں ميں بے پناہ توانائياں حاصل کرلي ہيں، انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہميں اس مقام پر پہنچنا ہوگا کہ ہماري يہ تمام تر دفاعي توانائياں سامراجي طاقتوں کے قدم روک ديں۔
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا کہ ايران کي دفاعي صنعت کي ترقي و پيشرفت ديگر ممالک پر قبضہ جمانے کے لئے نہيں ہے بلکہ ہماري دفاعي ميدانوں ميں ترقي و پيشرفت کا مقصد ايران کي خود مختاري اور انسانوں کي عظمت و وقار کا تحفظ ہے، انہوں نے کہا کہ آج ايران کي عوام اعلي انساني اہداف کي تکميل کي راہ ميں اہم ذمہ داري نبھا رہے ہيں –
صدر احمدي نژاد نے ايران کي دفاعي صنعت کے ماہرين اور سائنسدانوں کي کاوشوں کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے کہا کہ آج استعماري طاقتوں سے ہماري اصلي جنگ تحقيقاتي ، ٹکنالوجي اور سائنسي ميدانوں ميں ہے –
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے دفاعي صنعت کے چھ اہم پروجيکٹوں کي افتتاحي تقريب ميں کہا کہ آج ايران کے عوام اعلي انساني اہداف کي تکميل کي راہ ميں اہم رول ادا کررہے ہيں -
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ آج ايران کي دفاعي صنعت عالمي اعتبار سے انتہائي پيش رفتہ ہے-
انہوں نے کہا کہ ايران کي تمام سائنسي توانائياں کسي نہ کسي اعتبار سے دفاعي صنعتوں سے مرتبط ہوني چاہئيں -