رہبر انقلاب اسلامي کے ساتھ حکومتي مسئولين اور اسلامي ممالک کے سفراء کي ملاقات کے دوران صدر کا خطاب: ايران سميت تمام اسلامي ممالک رمضان المبارک کے مقدس مہينے کي برکت سے دنيا والوں کو توحيد اورعدالت کا پيغام پہنچائيں گے-
جمعه 14 December 2012 - 11:14
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

تفصيلات کے مطابق عيد الفطر کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد سميت ديگر ملکي مسئولين اور اسلامي ممالک کے سفراء نے اتوار کے دن رھبر انقلاب اسلامي کے ساتھ ملاقات کي، اس موقع صدر احمدي نژاد نے مختصر خطاب بھي کيا-

رہبر انقلاب اسلامي کے ساتھ حکومتي مسئولين اور اسلامي ممالک کے سفراء کي ملاقات کے دوران صدر کا خطاب:

ايران سميت تمام اسلامي ممالک رمضان المبارک کے مقدس مہينے کي برکت سے دنيا والوں کو توحيد اورعدالت کا پيغام پہنچائيں گے-

تفصيلات کے مطابق عيد الفطر کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد سميت ديگر ملکي مسئولين اور اسلامي ممالک کے سفراء نے اتوار کے دن رھبر انقلاب اسلامي کے ساتھ ملاقات کي، اس موقع صدر احمدي نژاد نے مختصر خطاب بھي کيا-

خبر کا کوڈ: 40750 - 

اتوار 19 August 2012 - 15:07

خطاب کے دوران صدر احمدي نژاد نے سب سے پہلے عيد الفطر کي مناسبت سے امام زمانہ(عج)، رھبر انقلاب اسلامي، حاضرينِ مجلس اور تمام مسلمانوں کي خدمت ميں مبارکباد پيش کيا۔

صدر احمدي نژاد نے رمضان المبارک کي فضيلت پر روشني ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان عفو و بخشش اور روح کو جلا دينے کا مہينہ ہے، يہ ايسا مقدس مہينہ ہے جس ميں انسان اعليٰ معنوي درجات طے کرتا ہوا کمال کے مرتبہ پر پہنچ جاتا ہے کيونکہ اس مہنے ميں اللہ تعاليٰ کي رحمت کے دروازے تمام بندوں کيلئے کھولے رہتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ اس مہينے کي برکتيں امام زمانہ (عج) کے طفيل اور آپ ہي کے واسطے سے بندوں تک پہنچتي ہيں-

صدر احمدي نژاد نے عالمي استکبار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم دباؤ اور طاقت کے زور پر ايران کي ترقي ميں رکاؤٹيں کھڑي کرنا چاہتے ہو تمھيں يہ بات اچھي طرح ياد رکھني چاہيے کہ تم رسوا و ذليل ہو کر صفحہ ہستي سے مٹ جاؤ گے ليکن ايران کي اس عظيم قوم کو ترقي سے ہرگز نہيں روک پاؤ گے۔



انہوں نے اخر ميں کہا کہ انسان کي تمام خواہشات امام زمانہ (عج) کي عالمگير حکومت ميں پوري ہو جائيں گي، يہ تب ہوگا جب امام امانہ (عج) کے ايمان کي طاقت سے سرشار سپاہي پوري دنيا ميں توحيد اور عدالت کا پرچم بلند کريں گے تب پوري دنيا سے ظلم و بربريت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

خبر کا کوڈ: 40750  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے