صدر احمدي نژاد کا اسلامي ممالک کے سربراہوں کے نام تہنيتي پيغام
صدر احمدي نژاد نے عيد الفطر کي مناسبت سے اسلامي ممالک کے سربراہوں کو تہنيتي پيغام بھيج ديا ہے۔
خبر کا کوڈ: 40749 -
اتوار 19 August 2012 - 00:13
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري ہوا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عيد الفطر کي مناسبت سے آپکو تہہ دل سے مبارکباد پيش کرتا ہوں، اميد ہے قرآن مجيد اور اسلامي تعليمات پر عمل کرنے کے تنيجے ميں تمام اسلامي ممالک کے درميان اتفاق و اتحاد قائم ہو جائے گا، خانہ جنگي کي جڑيں خشک ہو جائيں گي اور پوري دنيا امن و امان کا گہوارہ بن جائے گا۔
اخر ميں دعا کرتے ہيں کہ اللہ تعاليٰ اس مبارک عيد کے موقع پر آپ کو سلامتي و کاميابي اور آپ کي قوم کو دن دگني رات چوگني ترقي عطا فرمائے۔
محمود احمدي نژاد
صدر مملکت اسلامي جمہوريہ ايران
خبر کا کوڈ: 40749
- پیغامات اورمراسلے
1390 رياست جمهوري اسلامي ايران 2011 Presidency of The Islamic Republic of Iran آدرس: تهران - میدان پاستور - خیابان پاستور تلفن: +98(21)64451