ايران ميں متعين اسلامي ملکوں کے سفيروں کي صدر احمدي ںژاد کے ساتھ ملاقات:<br /> عالمي يومِ القدس؛ مسئلہ فلسطين سميت دنيا کے تمام مشکلات کے حل کي کنجي ہے
جمعه 14 December 2012 - 11:11
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي ںژاد نے کہا کہ دشمن طاقتيں مسلمانوں کے درميان فرقہ واريت اور قومي تعصبات کو ہوا ديکر انکي ترقي کي راہ ميں رکاؤٹيں کھڑي کرني کي کوشش کر رہے ہيں، حالانکہ اسلام امن، بھائي چارے اور باہمي رواداري کا دين ہے جو ہر قسم کي خانہ جنگي اور قومي تعصبات کا مخالف ہے۔

ايران ميں متعين اسلامي ملکوں کے سفيروں کي صدر احمدي ںژاد کے ساتھ ملاقات:
عالمي يومِ القدس؛

مسئلہ فلسطين سميت دنيا کے تمام مشکلات کے حل کي کنجي ہے

صدر احمدي ںژاد نے کہا کہ دشمن طاقتيں مسلمانوں کے درميان فرقہ واريت اور قومي تعصبات کو ہوا ديکر انکي ترقي کي راہ ميں رکاؤٹيں کھڑي کرني کي کوشش کر رہے ہيں، حالانکہ اسلام امن، بھائي چارے اور باہمي رواداري کا دين ہے جو ہر قسم کي خانہ جنگي اور قومي تعصبات کا مخالف ہے۔

خبر کا کوڈ: 40670 - 

جمعرات 09 August 2012 - 21:29

يہ بات صدر احمدي نژاد نے اسلامي ممالک کے سفيروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہي، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہينہ ہے جس ميں اللہ تعاليٰ کي بندوں پر خاص عنايت ہے۔

انہوں نے خطاب کے دوران اسلامي ممالک کي موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ آّج بحرين، شام، ليبيا، ترکي، يمن سميت خطے کے ديگر ممالک کو درپيش مشکلات کا جائزہ لينے سے يہ بات سمجھ ميں آجاتي ہے کہ آج تمام اسلامي ممالک استکباري ںظام کے تيارکردہ منصوبوں ميں جکڑے ہوئے ہيں اورظلم و ستم کي زندگي بسر کرنے پر مجبور ہيں۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دنيا ميں تب عدل و انصاف قائم ہو سکتا ہے جب دنيا کا بھاگ دوڑ نيک اور انصاف پسند افراد کے ہاتھوں ميں ہو-

انہوں نے کہا کہ صہيونيوں نے آج دنيا کي سب سے بڑي اقتصادي طاقت کہے جانے والے ملک ميں اپنے پنجے يوں گاڑ لئے ہيں کہ اس ملک کے صدارتي اميدوار کو انتخابات ميں کاميابي حاصل کرنے کيلئے صہيونيوں کے پير چومنے پڑتے ہيں-

انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کيا کہ مغربي ممالک کي پاليسيوں ميں بے شماراختلافات ہيں مگر صہيونزم کے دفاع ميں وہ سب ايک ہي جيسا نقطہ نظر رکھتے ہيں۔

انہوں نے خطاب کے اخر ميں امام خميني(رہ) کي تدبير اور بصيرت کو خراجِ تحسين پيش کرتے ہوئے کہا کہ امام خميني(رہ) نے عالمي يومِ القدس منانے کا اعلان کرکے پوري دنيا کے باضمير انسانوں کو صہيونيوں کي سازشوں کي جانب متوجہ کرايا لہذا يہ صرف فلسطينيوں کي آزادي کا دن نہيں ہے بلکہ تمام آزاد اور خود مختار ممالک کو چاہيے کہ وہ باہمي اتحاد اور يکجہتي سے اسرائيل کے صفحہ ہستي سے مٹانے کي کوشش کريں۔

خبر کا کوڈ: 40670  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے