- اکواڈور کے قومي دن کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد کا تہنيتي پيغام
جمعه 14 December 2012 - 11:11
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي ںژاد نے اکوااڈر کے قومي دن کي مناسبت سے اکواڈر کے صدر جناب رافيل کرہ آ كو مبارکباد پيش کيا ہے اور اميد ظاہر کي ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام کے تعاون سے يہ روابط مزيد مستحکم ہو جائيں گے۔

اکواڈور کے قومي دن کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد کا تہنيتي پيغام

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي ںژاد نے اکوااڈر کے قومي دن کي مناسبت سے اکواڈر کے صدر جناب رافيل کرہ آ كو مبارکباد پيش کيا ہے اور اميد ظاہر کي ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام کے تعاون سے يہ روابط مزيد مستحکم ہو جائيں گے۔

خبر کا کوڈ: 40669 - 

جمعرات 09 August 2012 - 16:29

اسلامي جمہورريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري ہوا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحيم

محترم جناب رافيل کرہ آ

اکواڈور کے صدرِ مملکت


اکواڈور کے قومي دن کي مناسبت سے آپ اور اکواڈور کي عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پيش کرتا ہوں-

آزادي اور استقلال کي راہ ميں اکواڈور کي عوام کي کوششيں تمام آزاد اور مختار ممالک کيلئے مشعلِ راہ ہيں۔ اميد ہے دونوں ملکوں کے حکام کي کوششوں سے دوطرفہ اور بين الاقوامي تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا-

جيسا کہ آپ کو معلوم ہے بين الاقوامي سطح پر آزاد اور خود مختار ممالک کے ايک دوسرے کے ساتھ تعاون سے تمام سامراجي منصوبے ناکام ہو جائيں گے اور ترقي و پيشرفت کيلئے راستہ ہموار ہو جائے گا۔

اللہ تعاليٰ سے آپکي سلامتي و کاميابي اور اکواڈور کي ترقي اور خوشحالي کيلئے دعا کرتا ہوں۔

محمود احمدي نژاد

صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران




خبر کا کوڈ: 40669  

- پیغامات اورمراسلے