پاکستاني سينٹ کے چيئرمين کي صدر احمدي ںژاد کے ساتھ ملاقات: اسلامي جمہوريہ ايران اور پاکستان کے درميان تجارت کے فروغ پر زور
جمعه 14 December 2012 - 11:10
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي ںژاد نے دونوں ملکوں کے درميان تعلقات کے فروغٖ کيلئے تمام تر وسائل اور امکانات کو بہ روئے کار لانے کي ضرورت پر زور ديا ہے اور ساتھ ہي ساتھ اس عزم کا اظہار بھي کيا ہے کہ ايران اور پاکستان کي سرحديں تجارتي لين دين کے حوالے سے مزيد فعال ہوني چاہيے۔

پاکستاني سينٹ کے چيئرمين کي صدر احمدي ںژاد کے ساتھ ملاقات:

اسلامي جمہوريہ ايران اور پاکستان کے درميان تجارت کے فروغ پر زور

صدر احمدي ںژاد نے دونوں ملکوں کے درميان تعلقات کے فروغٖ کيلئے تمام تر وسائل اور امکانات کو بہ روئے کار لانے کي ضرورت پر زور ديا ہے اور ساتھ ہي ساتھ اس عزم کا اظہار بھي کيا ہے کہ ايران اور پاکستان کي سرحديں تجارتي لين دين کے حوالے سے مزيد فعال ہوني چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 40661 - 

اتوار 05 August 2012 - 19:19

تفصيلات کے مطابق صدر احمدي نژاد نے اتوار کي شام دارالحکومت تہران ميں پاکستاني سينٹ کے چيئرمين جناب سيد نير حسين بخاري کے ساتھ ملاقات کي، ملاقات کے دوران صدر احمدي نژاد نے اپنے خيالات کا اظہارا کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ايران اور پاکستان کے درميان نہايت قريبي روابط چلے آئے ہيں کيونکہ ہمارے يہ تعلقات دونوں ملکوں کي عظيم تہذيب اور ثقافت پر مبني

ہيں اور آيندہ کيلئے بھي ان تعلقات کي توسيع ميں کوئي رکاؤٹ اور بندش موجود نہيں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں مشترکہ مفادات کے حامل ہيں اور دونوں کو ايک جيسے دشمنوں کا سامنا ہے جو کسي بھي صورت ميں بھي ہماري ترقي اور پيشرفت برداشت نہيں کر سکتے لہذا ہميں دشمنوں کي خواہش کے برعکس؛ باہمي تعلقات کو مزيد فروغ دينا چاہيے۔

صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے درميان منعقد کيے گئے باہمي تعاون اور ہمکاري کے نئے معاہدوں پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان تجارت کے فروغ سے دہشت گردي کا خاتمہ ہو جائے گا اور خطے ميں امن و امان بحال ہو جائے گا۔

پاکستاني سينٹ کے چيئرمين جناب نير حسين بخاري نے بھي ملاقات کے دوران اسلامي جمہوريہ ايران اور پاکستان کے درميان قريبي اور گہرے تعلقات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان مختلف شعبوں ميں تعلقات کے فروغ سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا، انہوں نے مزيد کہا کہ ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانا ان کي اولين ترجيح ہے اور وہ اس سلسلے ميں اپني کوششيں جاري رکھيں گے-

خبر کا کوڈ: 40661  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے