صدر احمدي ںژاد کے زيرِ صدارت: غير جانبدار تحريک کي سولہويں سربراہي کانفرنس منعقد کرنے والي کميٹي کا اجلاس
جمعه 14 December 2012 - 11:09
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

يہ اجلاس آج بدھ کو دارالحکومت تہران ميں صدر احمدي نژاد کے زيرِ صدارت منعقد ہوا-

صدر احمدي ںژاد کے زيرِ صدارت:

غير جانبدار تحريک کي سولہويں سربراہي کانفرنس منعقد کرنے والي کميٹي کا اجلاس

يہ اجلاس آج بدھ کو دارالحکومت تہران ميں صدر احمدي نژاد کے زيرِ صدارت منعقد ہوا-

خبر کا کوڈ: 40656 - 

بد 01 August 2012 - 20:14

اجلاس کے ابتداء ميں صدر احمدي نژاد کے خصوصي نمائندے جناب علي سعيدلو نے کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے ميں اب تک اٹھائے گئے اقدامات کي تفصيلي رپورٹ صدر احمدي نژاد کو پيش کي-

صدر احمدي ںژاد نے کميٹي سے خطاب کے دوران کانفرنس کي تيارئيوں کا جائزہ ليتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدايات جاري کئے کہ وہ آيندہ ماہ ہونے والے غير جانبدار تحريک کي سولہويں سربراہي کانفرنس کو نہايت شاندار طريقے سے منعقد کرنے کيلئے اپني پوري توانائي خرچ کريں تاکہ کانفرنس ميں شريک ممالک کے سربراہ ہماري اعليٰ ثقافت اور ہماري مہمان نوازي سے متاثر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے ميں ميڈيا کي نہايت اہم ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ کانفرنس سے متعلق خبروں کو بہتر انداز ميں دنيا کے سامنے پيش کرے۔

ياد رہے کہ غير جانبدار تحريک کا سولہواں سربراہي کانفرنس 26 اگست سے 30 اگست تک ايران کے دارالحکومت تہران ميں منعقد ہوگا۔



خبر کا کوڈ: 40656  

- میٹنگز