
حکومتي کابينہ اور ارکانِ پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس ميں صدر کا خطاب:
بين الاقوامي دباؤ کا مقابلہ کرکے دشمنوں کے سارے عزائم خاک ميں ملائے جا سکتے ہيں
صدر احمدي ںژاد نے کہا کہ ملک کو درپيش مشکلات کا مقابلہ کرنے کيلئے تمام اداروں کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہيے۔
صدر احمدي ںژاد نے اتوار کي شام حکومتي کابينہ اور ارکانِ پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپيش مشکلات اور مسائل پر قابو پانے کيلئے اب ہر دَور سے اتحاد اور يکجہتي کي ضرورت ہے-
انہوں نے کہا کہ ہميں ايک دوسرے کے ہاتھ ميں ہاتھ ڈال کر ملک کي تعمير و ترقي کيلئے قدم بڑھانا چاہيے تا کہ عالمي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران کا وقار بلند ہو اور ہم اس مقام تک پہنچ جائيں کہ دشمن ہمارے خلاف دباؤ اور پابنديوں کے بارے ميں سوچنے کي جرآت بھي نہ کر سکے۔
صدر احمدي ںژاد نے کہا کہ ملک کو درپش چيلنجوں کا تب مقابلہ کيا جا سکتا ہے جب معاشرے کا ہر فرد اپني جگہ ذمہ داري نبھانے کي کوشش کرے-
انہوں نے حکومتي کابينہ اور ارکانِ پارليمنٹ کو ہدايات جاري کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اخراجات ميں کمي لائے تاکہ موجودہ حالات ميں ملک کو اقتصادي بحران سے بچايا جا سکے۔