- صدر احمدي نژاد کا ہندوستان کے نو منتخب صدر پرناب مکرجي کے نام تہنيتي پيغام
جمعه 14 December 2012 - 11:08
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ايراني صدر نے نو منتخب صدر جناب پرناب مکرجي کے نام تہنيتي پيغام بھيج ديا ہے جس ميں اس بات کي اميد ظاہرکي گئي ہے کہ پرناب مکرجي کے دورِ حکومت ميں دونوں ملکوں کے درميان تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا۔

صدر احمدي نژاد کا ہندوستان کے نو منتخب صدر پرناب مکرجي کے نام تہنيتي پيغام

ايراني صدر نے نو منتخب صدر جناب پرناب مکرجي کے نام تہنيتي پيغام بھيج ديا ہے جس ميں اس بات کي اميد ظاہرکي گئي ہے کہ پرناب مکرجي کے دورِ حکومت ميں دونوں ملکوں کے درميان تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا۔

خبر کا کوڈ: 40035 - 

اتوار 29 July 2012 - 16:41

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں نشر ہوا ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحيم

محترم جناب جناب پرناب مکرجي

ہندوستان کے نو منتخب صدر


ہندوستان کے صدر منتخب ہونے پر آپکو دل کي گہرائيوں سے مبارکباد پيش کرتا ہوں۔

اسلامي جمہوريہ ايران اور ہندوستان کے درميان حاليہ کئي برسوں سے سياسي،ثقافتي اور اقتصادي سطح پر نہايت قريبي اور گہرے روابط رہے ہيں جنہيں مزيد مستحکم بنانے کے مواقع موجود ہيں، اميد ہے آپ کے دورِ اقتدار ميں ان تعلقات کو مزيد فروغ ملے گا۔

بين الاقوامي سطح پر خطے کو درپيش مسائل اور چيلنجوں کا تقاضا بھي يہي ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ہندوستان باہمي تعاون کے فروغ کے سلسلے ميں ٹھوس اقدامات اٹھائيں اور دونوں ممالک خارجہ سطح پر ايک جيسا نقطہ نظراپنائيں۔

اللہ تعاليٰ سے آپکي سلامتي و کاميابي اور ہندوستان کي ترقي اور خوشحالي کيلئے دعاگو ہوں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد

صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران




خبر کا کوڈ: 40035  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے