
رھبرِ انقلاب اسلامي کے ساتھ ملک کے اعليٰ حکومتي وفد کي ملاقات کے دوران صدر کا خطاب:
موجودہ حکومت الٰہي اقدار اور آئيني اصولوں پر پہلے سے زيادہ پابند ہے
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے ميں الٰہي اقدار اور آئيني اصولوں کے فروغ کيلئے اخري دم تک اپني کوششيں جاري رکھے گي اور اپنے فرائض اور ذمہ داريوں کو نبھانے کيلئے کسي بھي قرباني سے دريغ نہيں کرے گي ۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے رہبر انقلابِ اسلامي کے ساتھ اعليٰ حکومتي وفد کي ملاقات کے دوران کہي-
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ انقلاب اسلامي کي کاميابي کے بعد ايران سميت پوري دنيا ميں حق پرستوں کے دلوں ميں اميد جاگ اٹھي ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کا اسلامي انقلاب ۱۴۰۰ سال کي تلاش اور محنت کا نتيجہ ہے، يہ انقلاب امام زمانہ (عج) کے انقلاب کيلئے پيش خيمہ ہے اور انشاء اللہ امام مہدي (عج) کي عالمگير اور آفاقي حکومت ميں ہي لوگوں کو حقيقي آزادي، نشاط اور ترقي و پيشرفت ميسر ہو جائے گي۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ رمضان ہميں انقلابي اغراض و مقاصد کي ياد دلاتا ہے لہذا اس بابرکت مہينے ميں ہميں ايک مرتبہ پھر اپنے انقلابي اغراض و مقاصد کے ساتھ تجديدِ عہد کرني چاہيے-
انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامي کي بدولت ايراني جوانوں کو عالمي سطح پر اپني صلاحيتيں منوانے کے مواقع فراہم ہوئے ہيں۔
صدر مملکت نے موجودہ حکومت کي اب تک کي کارکردگي پر تفصيلي رپورٹ پيش کرتے ہوئے اس بات پر خوشي اور اطمينان کا اظہار کيا کہ ايران کي پيش رفت کا تناسب بڑي تيزي کے ساتھ بڑھ رہا ہے، ملتِ ايران نہايت ہي برق رفتاري کے
ساتھ ترقي اور پيشرفت کے مينار سَر کر رہے ہيں اور مختلف ميدانوں ميں ايراني دانشور ملک کو خود کفيل بنانے کيلئے کوششوں ميں سرگرمِ عمل ہيں جبکہ اس سلسلے ميں جوان طبقہ بھي ان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، درحقيقت ايراني جوانوں ميں خود اعتمادي اور بلند ہمتي کا يہ جذبہ قابلِ رشک اور باعثِ فخر ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ آج پوري دنيا کے عوام موجودہ عالمي نظام سے نالاں ہيں، استکباري طاقتوں نے ہر جگہ ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مظلوموں اور بے گناہ افراد کا خون بہايا جا رہا ہے جبکہ انساني حقوق کي تنظيميں اور عالمي برداري خاموش تماشائي بني ہوئي ہيں اور دوسري جانب شيطاني طاقتيں ميڈيا اور سياسي ہتھکنڈوں کے ذريعہ خود کو ممالک کا خيرخواہ ظاہر کرنے کي کوشش کر رہي ہيں جن سے ان کا بنيادي مقصد خطے پر اپنا تسلط جمانا اور صہيونيوں کي ڈوبتي کشتي کو پار لگانا ہے لہذا ہميں ان تمام سازشوں سے ہوشيار رہنا چاہيے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہيں جب يہ تمام استکباري طاقتيں ذليل اور رسوا ہو کر صفہ ہستي سے مٹ جائيں گي، حق کا غلبہ ہوگا اور پوري دنيا کے لوگ پرچمِ توحيد تلے جمع ہو جائيں گے ۔