رمضان المبارک کے پہلے دن: صدر احمدي نژاد کي يتيم اور بے سہارا بچوں کو دعوتِ افطار
جمعه 14 December 2012 - 11:07
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے آج (ہفتہ کي شام) مسجدِ سلمان فارسي ميں رمضان المبارک کے پہلے دن يتيم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ اپنا روزہ کھولا۔

رمضان المبارک کے پہلے دن:

صدر احمدي نژاد کي يتيم اور بے سہارا بچوں کو دعوتِ افطار

صدر احمدي نژاد نے آج (ہفتہ کي شام) مسجدِ سلمان فارسي ميں رمضان المبارک کے پہلے دن يتيم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ اپنا روزہ کھولا۔

خبر کا کوڈ: 39903 - 

هفته 21 July 2012 - 22:27

تفصيل کے مطابق صدر احمدي ںژاد نے سابقہ روايات کو جاري رکھتے ہوئے اس سال بھي رمضان المبارک کے پہلے دن نمازِ مغربين کے بعد يتيم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ اپنا روزہ کھولا، ان کے قريب گئے اور ان کي نوازش و حوصلہ افزائي کراتے ہوئے نزديک سے ان کے مسائل اور دکھ درد سے آگاہي حاصل کي۔

اس موقع پر انہوں نے مختصر خطاب بھي کيا، خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے انسان کو کائنات کا سب سے اعليٰ اور مقدس مخلوق پيدا کيا ہے اور اسے مختلف صلاحيتوں سے نوازا ہے جنہيں اجاگر کرنے کيلئے تلاش اور محنت کي ضرورت ہے، اگر ان چھپي ہوئي صلاحيتوں کا بہتر طريقے سے استعمال ہو جائے تو انسان کمال کے اس اعليٰ درجے پر فائز ہو سکتا ہے جو انساني عقل کي پہنچ سے بھي باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنيا کے تمام کامياب اشخاص مشکلات اور سختيوں کو برداشت کرتے ہوئے اپنے مقصد ميں کامياب ہوئے ہيں، اب تمہاري جواني کے ايام ہيں اور آپ ہي اس قوم کے مستقبل اور اس قوم کے معمار ہو، لہذا اگر آپ لوگوں نے مستقبل ميں کوئي بڑا آدمي بننا ہے تو اپنے ہدف و مقصد پر بھروسہ رکھتے ہوئے اس مقصد تک پہنچنے کيلئے مسلسل محنت اور لگن سے کام لو اور مقصد کي راہ ميں درپيش مشکلات کو ہنسي خوشي سہنے کي کوشش کرو تويقينا کاميابي

تمہاري قدم چومے گي۔



خبر کا کوڈ: 39903  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے