ڈاکٹر احمدي نژاد نے صوبۂ زنجان ميں متعدد منصوبوں کي افتتاحي تقريب ميں کہا: ملت ايران نے ہميشہ ثابت کيا ہے کہ وہ اپنے فيصلوں پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے ميں ہميشہ پر عزم رہي ہے۔
جمعه 14 December 2012 - 10:59
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد بدھ کے دن چند صنعتي اور تعميراتي پراجيکٹس کے افتتاح کيلئے صوبہ زنجان پہنچے تو گورنر سميت صوبے کے ديگر ذمہ داروں نے گرم جوشي سے ان کا استقبال کيا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے صوبۂ زنجان ميں متعدد منصوبوں کي افتتاحي تقريب ميں کہا:

ملت ايران نے ہميشہ ثابت کيا ہے کہ وہ اپنے فيصلوں پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے ميں ہميشہ پر عزم رہي ہے۔

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد بدھ کے دن چند صنعتي اور تعميراتي پراجيکٹس کے افتتاح کيلئے صوبہ زنجان پہنچے تو گورنر سميت صوبے کے ديگر ذمہ داروں نے گرم جوشي سے ان کا استقبال کيا۔

خبر کا کوڈ: 39807 - 

بد 11 July 2012 - 12:14

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج صوبۂ زنجان ميں متعدد منصوبوں کي افتتاحي تقريب ميں کہا کہ ملت ايران نے ہميشہ ثابت کيا ہے کہ وہ ملک کو آباد اور اسے ترقي سے ہمکنار کرنے سے متعلق فيصلوں پر عملدرآمد کرنے کے سلسلے ميں ہميشہ پر عزم رہي ہے اور وہ ان سب پر بطريق احسن عمل کرتي ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران ترقي و خوشحالي کے لۓ تمام ضروري امکانات و وسائل کا حامل ہے۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران کي خوشحالي ، اسے آباد کرنے اور عزت و ترقي کے راستے پر مسلسل آگے بڑھنے کي ضرورت پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران آج دنيا کي سترھويں بڑي اقتصادي طاقت بن چکا ہے اور اگلے دو سالوں کے دوران وہ دنيا کي پندرھويں بڑي طاقت بن جائے گا۔

صدر مملکت نے بعض طاقتوں کي جانب سے ايران کي ترقي و پيشرفت کي راہ ميں رکاوٹيں کھڑي کۓ جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ايران نے اپني صلاحيتوں اور وسائل سے فائدہ اٹھا کر نئي ٹيکنالوجيوں کے سلسلے ميں اب تک بڑے بڑے قدم اٹھانے ميں کاميابي حاصل کي ہے۔

صدر احمدي نژاد نے زنجان کے شہر ميں تہم – چورزق کے موٹوروے کے افتتاح کے بعد پاور پلانٹ کا بھي افتتاح کيا.

سلطانيہ پاور پلانٹ کي تعمير 44 ہيکٹر کے رقبے ميں 2010 ميں شروع ہوئي اور 16 مہينے کے بعد اس کے پہلے يونٹ نے کام شروع کرديا ہے.

اس منصوبے کے افتتاح کے بعد زنجان اور آس پاس کے ديگر ہمسايہ شہروں کو بجلي فراہم کرنے ميں آساني ہوجائے گي اور اس منصوبے کو عالمي محولياتي معيار کے مطابق ايراني ماہرين نے تعمير کيا ہے.

سلطانيہ پاور پلانٹ کو چلانے کے ليے 100 کيوبک ميٹر ايندھن کي گنجايش رکھنے والے 5 ٹينک تعمير کيے گيے ہيں جو کہ اس پاور پلانٹ کي 45 دن کي ضروريات پوري کرسکتے ہيں.

سلطانيہ پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کا بجٹ چار ہزار 500 ارب ريال رکھا گيا ہے، اور اس پلانٹ کي ترقي کے ساتھ ساتھ اس کي صلاحيت ايک ہزار ميگاواٹ تک اضافہ ہوجائے گا.

زنجان ميں يہ چوتھا پاور پلانٹ ہے جو کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر احمدي نژاد کي موجودگي ميں افتتاح آپريشنل ہوا ہے.

خبر کا کوڈ: 39807  

- غیرملکی دورے