
صدر احمدي نژاد کا محکمہ محنت، پنشن اور سماجي تحفظ کے کارکنوں سے خطاب:
حکومت محکمہ محنت، پنشن اور سماجي تحفظ کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہي ہے
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا ہے کہ حکومت محکمہ محنت، پنشن اور سماجي تحفظ کے فروغ پر بھر پور توجہ دے رہي ہے، انہوں نے کہا کہ سماج ميں عدل و انصاف کي بالادستي کيلئے راستہ ہموار کرنا حکومت کي اولين ترجيحات ميں سے ہے-
صدر احمدي نژاد نے جمعرات کو محکمہ محکمہ محنت، پنشن اور سماجي تحفظ کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ايراني ماہرين کے زيرِ نگراني سات نئي کمپاؤنڈ دواؤں کي رونمائي کے حوالے سے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہايت خوشي و مسرت کي بات ہے کہ ايراني دانشور اور ايراني ماہرين ملکي ضروريات پوري کرنے اور ملک کو خود کفيل بنانے کے حوالے سے مسلسل کوششوں ميں سرگرمِ عمل ہيں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا اگرچہ دشمن طاقتوں ہماري ترقي کي راہ مختلف رکاؤٹيں ڈال رہي ہيں ليکن انشاء اللہ ہماري ترقي کا يہ سفر جاري ہي رہے گا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ انصاف کے بغير کسي بھي معاشرے کي ترقي اور پيش رفت ممکن نہيں ہے-
صدر احمدي نژاد نے خطاب کے دوران اس بات کا بھي ذکر کيا کہ حکومت مفلس اور غريب افراد کيلئے رہائش مہيا کرنے پر خصوصي توجہ دے رہي ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ حکومت ريٹايرڈ حضرات کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاويز پر غور کر رہي ہے کيونکہ ہمارے نظام کي بنياد ماديت کي بجائے اسلامي تعليمات پر رکھي گئي ہے اور ہمارے دين ميں بزرگ اور عمر رسيدہ افراد کے احترام کا خيال رکھنا عمومي ذمہ داري ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آخر ميں کہا کہ مجھے اپني عوام کي خدمت پر فخر ہے اور اس سلسلے ميں کسي بھي قرباني سے دريغ نہيں کروں گا۔