المپيک ميں شرکت کرنے والے کھلاڑيوں کي روانگي سے قبل صدر سے ملاقات: اللہ تعاليٰ پر توکل اور خود اعتمادي کے جذبے کے ساتھ اخلاق اور کھيل کي بلند و بالا چوٹياں سَر کئے جا سکتے ہيں
جمعه 14 December 2012 - 11:01
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

المپيک ميں شرکت کرنے والے کھلاڑيوں کي لندن روانگي سے قبل صدر احمدي نژاد کا اچانک تربيتي کيمپ کا دورہ:

المپيک ميں شرکت کرنے والے کھلاڑيوں کي روانگي سے قبل صدر سے ملاقات:

اللہ تعاليٰ پر توکل اور خود اعتمادي کے جذبے کے ساتھ اخلاق اور کھيل کي بلند و بالا چوٹياں سَر کئے جا سکتے ہيں

المپيک ميں شرکت کرنے والے کھلاڑيوں کي لندن روانگي سے قبل صدر احمدي نژاد کا اچانک تربيتي کيمپ کا دورہ:

خبر کا کوڈ: 39746 - 

بد 18 July 2012 - 09:41

اللہ تعاليٰ پر توکل اور خود اعتمادي کے جذبے کے ساتھ اخلاق اور کھيل کي بلند و بالا چوٹياں سَر کئے جا سکتے ہيں



صدر احمدي نژاد نے دارالحکومت تہران ميں المپيک اکيڈيمي ميں جاري تربيتي کيمپ کا اچانک دورہ کيا اور المپيک ميں شرکت کرنے والے کھلاڑيوں کي آلودائي تقريب ميں شرکت کي-

اس دوران انہوں نے کھلاڑيوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوري قوم کي دعائيں آپ لوگوں کے ساتھ ہيں، اميد ہے آپ سرخرو و کامياب ہو کر اپنے وطن لوٹ آؤ گے۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ہميں اس بات پر فخر ہے ہمارا تعلق اسلامي جمہوريہ ايران کے پاک اور مقدس سرزمين سے ہے، مجھے آپ لوگوں کےجذبات،احساسات اور وطن دوستي پر پورا اعتماد اور بھروسہ ہے اور مجھے يقين ہے کہ آپ لوگوں نے اس عالمي مقابلوں کي تياري کيلئے بھرپور محنت اور لگن سے کام ليا ہے، اب ميں تمھيں صرف ياد دہاني دينے آيا ہوں کہ اللہ تعاليٰ کي پاک ذات پر بھروسہ رکھيں اور خود اعتمادي کا سہارا ليتے ہوئے ملک کيلئے اعزازات اور افتخارات کسب کرنے کي کوشش کريں-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ پوري قوم کي اميديں آپ لوگوں سے وابستہ ہيں لہذا ان کے اعتماد پر پورا اترنے کي کوشش کريں۔

انہوں نے متعلقہ وزراء کو ہدايات جاري کرتے ہوئے کہا کہ المپيک ميں ميڈلز جيتے والوں کو وطن واپسي پر ہي انعامات اور شيلڈ ملنے چاہيے، اسي دوران صدر احمدي نژاد نے لندن روانگي سے قبل کھلاڑيوں کيلئے جو انعامات مقرر کئے گئے تھے انہيں في الفور دينے کے احکامات جاري کئے۔

تقريب کے اختتام پر سابقہ المپيک ميں ميڈلز جيتنوں والے تمام کھلاڑيوں خاص طور پر ماضي کے مشہور اور نامور ايراني پہلوان تختي کے اہلِ خانہ کے درميان شيلڈ تقسيم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 39746  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے