صدر احمدي نژاد کے زيرِ صدارت انقلابِ اسلامي کي مرکزي ثقافتي کميٹي کے اجلاس کا انعقاد: حکومتي مسئولين اور عوام کے فرائض اور ذمہ داريوں کے حوالے سے آئين ميں مقرر شدہ اصولوں کي وضاحت لازمي ہے-
جمعه 14 December 2012 - 11:01
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت نے انقلاب کي مرکزي ثقافتي کميٹي کے اجلاس کے دوران يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ حکومتي مسئولين اور عوام کے فرائض اور ذمہ داريوں کے حوالے سے آئين ميں مقرر شدہ اصولوں کي وضاحت لازمي ہے۔

صدر احمدي نژاد کے زيرِ صدارت انقلابِ اسلامي کي مرکزي ثقافتي کميٹي کے اجلاس کا انعقاد:

حکومتي مسئولين اور عوام کے فرائض اور ذمہ داريوں کے حوالے سے آئين ميں مقرر شدہ اصولوں کي وضاحت لازمي ہے-

صدر مملکت نے انقلاب کي مرکزي ثقافتي کميٹي کے اجلاس کے دوران يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ حکومتي مسئولين اور عوام کے فرائض اور ذمہ داريوں کے حوالے سے آئين ميں مقرر شدہ اصولوں کي وضاحت لازمي ہے۔

خبر کا کوڈ: 39745 - 

بد 18 July 2012 - 11:23

تفصيلات کے مطابق منگل کي شام صدر احمدي نژاد کے زيرِ صدارت انقلاب اسلامي کي مرکزي ثقافتي کميٹي کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران ملکي ذمہ داروں کے درميان وحدت اور ہمدلي ايجاد کرنے اور پھر اس اتحاد کو عوام تک منتقل کرنے کي ضرورت پر زور ديا گيا-

اس کے علاوہ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر اس بات کي منظوري دے دي گئي کہ وزارت تعليم، وزارت صحت اور ديگر متعلقہ وزارت خانوں کے تعاون ايسا تعليمي نصاب تيار کيا جائے جس کے مطابق بچوں کو ابتداء ہي سے آئين سے متعلق ذمہ داريوں سے روشناس کيا جا سکے۔

اس کے علاوہ اجلاس ميں يونيورسٹي ميں سٹوڈنٹس، پروفيسرز اور يونيورسٹيوں ميں رھبرِ انقلاب کي جانب سے معين کردہ کميٹي کے درميان فکر و انديشہ کي آزادي کي راہ ميں حائل رکاؤٹوں کا تفصيلي جائزہ ليا گيا اور اس سلسلے ميں بہت اہم تجاويز زيرِ غور لائے گئے۔



خبر کا کوڈ: 39745  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے