مساجد کے عالمي دن کے موقع پر صدر احمدي نژاد کا علماء سے خطاب: معاشرے کے اصلاح و تربيت ميں مسجد کا اہم اور بنيادي کردار ہے<br /> موجودہ نظام ميں تبديلي لانے کيلئے ضروري ہے کہ معاشرے کو دين کا ايسا صحيح مفہوم پيش کيا جائے جو انساني فطرت کے مطابق ہو
جمعه 14 December 2012 - 11:01
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا ہے کہ استکباري طاقتيں بھيس بدل کر پوري طاقت و توانائي کے ساتھ عوام کو دھوکہ دينے کي کوشش کر رہي ہے، ان حالات ميں ايراني قوم کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ پوري دنيا کے سامنے دين کا ايسا صحيح مفہوم پيش کرے جو انساني فطرت کے مطابق

مساجد کے عالمي دن کے موقع پر صدر احمدي نژاد کا علماء سے خطاب:

معاشرے کے اصلاح و تربيت ميں مسجد کا اہم اور بنيادي کردار ہے
موجودہ نظام ميں تبديلي لانے کيلئے ضروري ہے کہ معاشرے کو دين کا ايسا صحيح مفہوم پيش کيا جائے جو انساني فطرت کے مطابق ہو

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا ہے کہ استکباري طاقتيں بھيس بدل کر پوري طاقت و توانائي کے ساتھ عوام کو دھوکہ دينے کي کوشش کر رہي ہے، ان حالات ميں ايراني قوم کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ پوري دنيا کے سامنے دين کا ايسا صحيح مفہوم پيش کرے جو انساني فطرت کے مطابق

خبر کا کوڈ: 39736 - 

جمعرات 19 July 2012 - 13:48

ہو تاکہ معاشرے ميں عدل و انصاف کا بول بالا ہو اور لوگوں کو حقيقي آزاديمل سکے۔

ان خيالات کا اظہار صدر احمدي نژاد نے جمعرات کو مساجد کے عالمي دن موقع پر کيا، انہوں نے مسجد کو معاشرے کے اصلاح کا مرکز قرار ديتے ہوئے کہا کہ مسجد افراد کے درميان اتحاد اور يکجہتي کا بہترين ذريعہ ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ صرف مساجد کي تعمير سے ان کا حق ادا نہيں ہوتا بلکہ معاشرے کے اصلاح و تربيت کے حوالے سے مسجد کا مرکزي کردار ہوتا ہے کہ بحمد اللہ اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد ايران ميں روز بہ روز مساجد کي رونق ميں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتِ ايران کي ہزار سال ديرينہ خواہش يہ تھي کہ ہميں ايسا مستقل علوي حکومت نصيب ہو جس ميں الٰہي اقدار اور انساني عظمت کا لحاظ رکھا جائے اور کئي صديوں کي تلاش اور مجاہدت کے بعد ملتِ ايران کي يہ آرزو پوري ہوئي کيونکہ درحقيقت ہمارے اسلامي انقلاب کے اہداف و مقاصد وہي تھے جن کيلئے آنبياء بھيجے گئے تھے۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ملک بڑي تيزي کے ساتھ ترقي اور پيشرفت کي جانب گامزن ہے، ہماري ترقي کا اندازہ اس بات سے لگايا جا سکتا ہے کہ بين الاقوامي سطح پرعلمي حوالے ہماري سترہويں پوزيشن ہے جبکہ اقتصادي اعتبار سے عنقريب اسلامي جمہوريہ ايران دنيا کے ٹاپ پندرہ ممالک ميں شامل ہو جائے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ مغربي ممالک ايراني عوام کے جذبہ استقامت اور اپنے پيروں پر کھڑے ہونے کے ملت ايران کے عزم و حوصلے سے سخت پريشان ہيں-

انہوں نے مزيد کہا کہ دشمن طاقتيں جوہري ہتھياروں کا بہانہ بنا کر ايران کي ترقي کي راہ ميں رکاؤٹيں ڈالنے کي کوشش کر رہے ہيں ليکن يہ نہايت غلط فہمي کے شکار ہيں اور مجھے اس بات پر مکمل اطمينان اور بھروسہ ہے کہ ہماري راہ ميں يہ تمام رکاؤٹيں ريت کي ديوار ثابت ہونگي اورايراني قوم کا سمندر انہيں خس و خاشاک کي مانند بہا کر لے جائے گي۔

خبر کا کوڈ: 39736  

- میٹنگز