رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہينے کي آمد پر: صدر احمدي نژاد کے اسلامي ممالک کے سربراہانِ مملکت اور مؤتمر عالم اسلامي کے سيکرٹري جنرل کے نام تہنيتي پيغامات<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:02
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے رمضان المبارک کے بابرکت مہينے کي مناسبت سے اسلامي ممالک کے سربراہانِ مملکت اور مؤتمر عالم اسلامي (organization of the Islamic conference) کے سيکرٹري جنرل جناب اکمل الدين احسان اوغلو کے نام الگ الگ تہنيتي پيغامات بھيج ديے ہيں-

رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہينے کي آمد پر:

صدر احمدي نژاد کے اسلامي ممالک کے سربراہانِ مملکت اور مؤتمر عالم اسلامي کے سيکرٹري جنرل کے نام تہنيتي پيغامات

صدر احمدي نژاد نے رمضان المبارک کے بابرکت مہينے کي مناسبت سے اسلامي ممالک کے سربراہانِ مملکت اور مؤتمر عالم اسلامي (organization of the Islamic conference) کے سيکرٹري جنرل جناب اکمل الدين احسان اوغلو کے نام الگ الگ تہنيتي پيغامات بھيج ديے ہيں-

خبر کا کوڈ: 39735 - 

جمعه 20 July 2012 - 20:06

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اميد ظاہر کي ہے کہ اس مقدس مہينہ ميں مسلمانوں کے درميان اخوت اور بھائي چارے کو فروغ ملے گا، عالمي سطح پر تبعيض اور امتيازي سلوک کا خاتمہ ہو جائے گا او امن و امان کي صورتحال بہتر ہو جائے گي۔

انہوں نے اسلامي ممالک کے سربراہوں کو بھيج گئے پيغامات ميں يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ اسلامي ممالک پيغميراکرم (ص) اور قرآني تعليمات کي روشني ميں ترقي اور پيشرفت کي جانب قدم بڑھتے جائيں گے اور امتِ مسلمہ کے درميان اتحاد اور يکجہتي کيلئے راستہ ہموار ہو جائے گا۔

انہوں نے اخر ميں اسلامي ممالک کے سربراہانِ مملکت کي کاميابي و سربلندي اور امتِ مسلمہ کي ترقي اور خوشحالي کيلئے دعا کي ہے۔

خبر کا کوڈ: 39735  

- پیغامات اورمراسلے