
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کاشان کے باغ فين اور قالين کو عالمي سطح پر رجسٹرڈ کئے جانے کي تقريب پر کہا:
انساني سماج کو مادي نظريات کے بجائے انساني نظريات کي اشد ضرورت ہے-
صدر احمدي نژاد کي موجودگي ميں يونيسکو کي جانب سے عالمي سطح پر باغِ فين اور کاشاني قالين کے رجسٹرڈ کئے جانے کے سلسلے ميں شاندار تقريب کا اہتمام ہوا۔
بدھ کے دن کاشان ميں صدر احمدي نژاد کي موجودگي ميں يونيسکو کي جانب سے عالمي سطح پر باغِ فين اور کاشاني قالين کے رجسٹرڈ کئے جانے کے سلسلے ميں شاندار تقريب کا اہتمام ہوا۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اس تقريب ميں کہا کہ انساني سماج کو مادي نظريات کے بجائے انساني نظريات کي اشد ضرورت ہے-
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ انسانوں کي مشکلات کي سب سے بڑي وجہ يہ ہے کہ انسان کو ماديت کي نگاہوں سے ديکھا جاتا ہے-
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ مادي نظريات نے انسان کے وقار کو نابود کرکے رکھ ديا ہے- ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے قومي ورثے کي يونيسکو ميں رجسٹريشن کو انتہائي اہم قرار ديتے ہوئے کہا کہ جب کسي قوم کا ورثہ عالمي سطح پر رجسٹرڈ ہوتا ہے تو دانشوروں اور اہل فن کي نگاہيں اسکي جانب مرکوز ہوجاتي ہيں-
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے يہ بات زور ديکر کہي کہ زندگي کے حسن اور اس کے حسين نظريات کي حفاظت کرنا سب کي ذمہ داري ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ثقافتي ورثے کي حفاظت کو ضروري قرار ديتے ہوئے کہا کہ معاشرتي روايات کي جڑيں روحاني ، الہي اور انساني ہيں اور زندگي کے لئے بہتر ہيں-
اس تقريب ميں يونسکو کي جانب سے باغ فين اور کاشاني قالين کي بنائي کا کام عالمي سطح پر رجسٹرڈ کئے جانے کي سند کي رونمائي کي گئي-
کاشان کا باغ فين ايران کے ان نو تاريخي باغات ميں سے ايک ہے جنہيں سن دوہزار دس ميں يونسکو کے اجلاس ميں رجسٹرڈ کرنے کي منظوري دي تھي-
کاشان کا باغ فين ايران ان 9 تاريخي باغات ميں سے ہے جنہيں 2010 ميں يونيسکو کے اجلاس ميں رجسٹرڈ کرنے کي منظوري دي تھي، يہ ايک تاريخي اور خوبصورت باغ ہے جسے ناصرالدين شاہ نے 1852 ميں تعمير کيا تھا-
اس باغ کاکل رقبہ 24000 مربع ميٹر ہے جو 1935 سے ايران کے تاريخي مقامات کي فہرست ميں 238 نمبر پر رجسٹرڈ ہو چکا ہے۔