صدر احمدي نژاد کا لوکو موٹيو تيار کرنے والے کارخانے کي افتتاحي تقريب سے خطاب: جديد ٹيکنالوجي کے حوالے سے کوئي بھي کارنامہ ايراني دانشوروں کي پہنچ سے دور نہيں ہے-
جمعه 14 December 2012 - 11:01
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

يہ بات صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے منگل کے دن مغربي تہران ميں لوکو موٹيو تيار کرنے والے کارخانے کے افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي-

صدر احمدي نژاد کا لوکو موٹيو تيار کرنے والے کارخانے کي افتتاحي تقريب سے خطاب:

جديد ٹيکنالوجي کے حوالے سے کوئي بھي کارنامہ ايراني دانشوروں کي پہنچ سے دور نہيں ہے-

يہ بات صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے منگل کے دن مغربي تہران ميں لوکو موٹيو تيار کرنے والے کارخانے کے افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي-

خبر کا کوڈ: 39621 - 

منگل 17 July 2012 - 11:33

انہوں نے کہا کہ ايراني ماہرين کے ہاتھوں پايہ تکميل تک پہنچنے والا يہ کارنامہ قابلِ تعريف اور قابلِ ستائش ہے اور اس سے ملکي ضروريات کافي حد تک پوري ہو جائے گي۔

صدر مملکت نے کہا کہ نہايت ہي پيشرفتہ لوکو موٹيو مناسب قيمت پر اس کارخانے ميں تيار ہو رہا ہے، انہوں نے متعلقہ وزراء کو ہدايات جاري کئے کہ وہ ملکي ضروريات پوري کرنے کيلئے خارجي ممالک کے ساتھ قرارداد منعقدکرنے کي بجائے ملکي کارخانجات کے ذريعہ اپني ضروريات پوري کرنے کي کوشش کريں-

انہوں نے کہا کہ ايراني ماہرين کے زيرِ نگراني اتنے عظيم منصوبوں ميں کاميابي ايران کي ترقي و سربلندي کا باعث بنتي ہے اور اس سے ايراني جوانوں کے اندر خود اعتمادي اورلگن کا جذبہ بيدار ہو جاتا ہے-

انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹيکنالوجي ميں ايران کا موازنہ ترقي يافتہ ممالک کے ساتھ کرنا چاہيے، انہوں نے ايراني ماہرين اور دانشوروں کو ياددہاني کراتے ہوئے کہا کہ تمہيں ايران کي سربلندي کيلئے دن رات محنت کرني چاہيے تاکہ علمي ميدان ميں ايران کسي بھي ملک سے پيچھے نہ رہے۔

صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ ايران کے عوام کے دشمنوں کي يہ آرزو کبھي بھي پوري نہيں ہوگي کہ ايران ان کے مطالبات کے سامنے جھک جائے اور ايراني قوم سا‍ ئنس و ٹيکنالوجي کي ترقي کا راستہ ترک کردے-



خبر کا کوڈ: 39621  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے