صدر احمدي نژاد نے غير جانبدار تحريک کي پہلي علمي کانفرنس کو اپنا پيغام بھيج ديا ہے:
غير جانبدار تحريک کي پہلي علمي کانفرنس موجودہ بين الاقوامي نظام ميں تبديلي کے حوالے سے نہايت مؤثر ثابت ہوگي-
صدر احمدي نژاد نے غير جانبدار تحريک کي پہلي علمي کانفرنس کو اپنا پيغام بھيج ديا ہے:
غير جانبدار تحريک کي پہلي علمي کانفرنس موجودہ بين الاقوامي نظام ميں تبديلي کے حوالے سے نہايت مؤثر ثابت ہوگي-
صدر احمدي نژاد کے پيغام کا متن کچھ يوں ہے:
خبر کا کوڈ: 39611 -
منگل 17 July 2012 - 10:53
بسم الله الرحمن الرحيم
اللهم عجل لوليك الفرج و العافيه و النصر واجعلنا من خير انصاره و اعوانه والمستشهدين بين يديه
ميں اپني طرف سے آپ تمام دانشوروں اور پروفيسرز حضرات کا شکريہ ادا کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے اپنا قيمتي وقت نکال کر غير جانبدار تحريک کي پہلي علمي کانفرنس ميں شرکت کي او اسے کامياب بنايا-
يقينا ہر معاشرے کي ترقي کيلئے لازمي ہے کہ اس معاشرے ميں علمي کاموں پر خصوصي توجہ دي جائے اور اس فرمولے سے ايران بھي مستثنيٰ نہيں ہے لہذا گذشتہ ايک عرصہ سے ايران نے علمي ميدانوں ميں کافي پيشرفت کي ہے، اگر غور کيا جائے تو دنيا کا پورانظام ہي تغير و تکامل پر مبني ہے اور انسان ہرآنے والے دن نئے ايجادات اور نئے انکشافات کرتا رہتا ہے-
اس علمي کانفرنس کا بنيادي مقصد ان ممالک کے اندر جديد موضوعات پرتحقيق و ريسرچ کرنے کيلئے سازگار ماحول فراہمکرنا ہے، اميد ہے آپ تمام دانشور حضرات اس سلسلے ميں نئے راہ حل اور نئے تجاويز پيش کريں گے اور ميں يہ بات فخر سے کہتا ہوں کہ غير جانبدار تحريک نے اب تک علمي پيشرفت اور دنيا ميں پائيدار امن و امان کے حوالے نہايتگرانقدر خدمات انجام ديے ہيں-
اسلامي جمہوريہ ايران نےمختلف سياسي اور علمي محفلوں ميں يہ نظريہ پيش کيا تھا کہ ہميں مل کر باہمي اتفاق و اتحاد ساتھ علمي بنيادوں پر مبني نظام رائج کرنے کيلئے کوششيں کرني چاہيے اور نہايت خوشي کي بات يہ ہے کہ آزاد اور مستقل ممالک نے اس نظريہ کا گرم جوشي سے استقبال کيا اور اب يہ کاروان نہايت تيزي سے اپني منزل کي جانب روان دواں ہے۔
آخر ميں اللہ تعاليٰ سے آپ تمام حضرات کي سلامتي و کاميابي کيلئے دعا کرتا ہوں، اميد ہے اس علمي کانفرنس کے عنقريب تہران ميں ہونے والے غير جانبدار تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس پر بہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔
محمود احمدي نژاد
صدر مملکت اسلامي جمہوريہ ايران
خبر کا کوڈ: 39611
- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے
1390 رياست جمهوري اسلامي ايران 2011 Presidency of The Islamic Republic of Iran آدرس: تهران - میدان پاستور - خیابان پاستور تلفن: +98(21)64451