پاکستاني صدر کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: ايران پاکستان کے ساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارتي تعلقات بڑھانے ميں کسي محدوديت يا بندش کا قائل نہيں ہے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:00
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے پاکستاني صدر کے خصوصي ايلچي کے ساتھ ملاقات ميں اس بات پر زور ديا ہے کہ ايران بارٹر سسٹم کو دونوں ملکوں کے درميان تجارتي لين دين کا بہترين طريقہ سمجھتا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ اسي طرز پر تجارتي تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے کيونکہ اس سسٹم سے سارا فائدہ تجارت کرنے وال ممالک کو فائدہ پہنچتا ہے يوں مغربي بينکوں کو کسي زحمت و مشقت کے بغير ملنے والے فائدے حاصل نہيں ہو سکيں گے۔

پاکستاني صدر کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

ايران پاکستان کے ساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارتي تعلقات بڑھانے ميں کسي محدوديت يا بندش کا قائل نہيں ہے-

صدر احمدي نژاد نے پاکستاني صدر کے خصوصي ايلچي کے ساتھ ملاقات ميں اس بات پر زور ديا ہے کہ ايران بارٹر سسٹم کو دونوں ملکوں کے درميان تجارتي لين دين کا بہترين طريقہ سمجھتا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ اسي طرز پر تجارتي تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے کيونکہ اس سسٹم سے سارا فائدہ تجارت کرنے وال ممالک کو فائدہ پہنچتا ہے يوں مغربي بينکوں کو کسي زحمت و مشقت کے بغير ملنے والے فائدے حاصل نہيں ہو سکيں گے۔

خبر کا کوڈ: 39585 - 

اتوار 15 July 2012 - 23:18

صدر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران سالانہ ۸۰ ارب ڈالر کا تجارتي سامان بيروني ممالک سے درآمد کرتا ہے کہ البتہ ايران کي کوشش يہ ہے کہ وہ اپني ضروريات کي چيزيں پاکستان سے درآمد کرلے اور اسي طرح اسلامي جمہوريہ ايران بجلي سميت ديگر شعبوں ميں پاکستان کے ساتھ تعاون کيلئے ململ تيار ہے۔

پاکستاني صدر کے خصوصي ايلچي نے ملاقات کے دوران اس بات کا ذکر کيا کہ پاکستان ايران کے ساتھ تعلقات کو طے شدہ پاليسي کے تحت اگے بڑھا رہا ہے-

انہوں نے کہا کہ ايران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دينا پاکستاني کي خارجہ پاليسي کي ترجيحات ميں شامل ہے اور پاکستاني حکومت پاکستان کي تعمير و ترقي کے حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران کے تعاون کا شکريہ ادا کرتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 39585  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے