
صدر احمدي نژاد کا بيسويں بين الاقوامي قرآني نمائش کي افتتاحي تقريب سے خطاب:
شيطاني طاقتوں کو ہرگز اجازت نہيں ديني چاہيے کہ وہ عدالت خواہي کا نقاب اڑھے ہوئے عوام کو اپني طرف جذب کرسکيں
صدر احمدي نژاد نے اتوار کي شام دارالحکومت تہران ميں بيسويں بين الاقوامي قرآني نمائش کے افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے حوالے سے ان جيسے نمائشوں کا اہتمام کرنا يقينا ايک عظيم کام ہے-
انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعاليٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہيں کہ پورے ملک ميں قرآن پر بھر پور توجہ دي جا رہي ہے اورمخلص و ايماندار افراد نے قرآني تعليمات کے سلسلے ميں اپني کوششيں جاري رکھي ہوئي ہيں۔
انہوں نے کہا کہ انسان کامل ہي قرآني تعليمات پر مبني ايک ائيڈيل نظام مي بنياد رکھے گا اور قرآن ناظق قرآن صامت کے منشور کے مطابق فيصلے سنائےگا لہذا ہم سب کو اس امام کے ظہور کيلئے راستہ ہموار کرنے کي کوشش کرني چاہيے۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے انسان کي سعادت و فلاح کيلئے دو گران بہا چيزيں چھوڑي ہيں جو قرآن اور اہلبيت (ع) ہيں اور پيغمبر اکرم (ص) کے فرمان کے مطابق فلاح و سعادت حاصل کرنے کيلئے ان دونوں کے ساتھ متمسک رہنا ضروري ہے-
انہوں نے کہا کہ قرآني تہذيب و ثقافت اپنانا اور پيغمبر اکرم (ص) کي تعليمات کي جانب بازگشت موجودہ معاشرے کو درپيش مشکلات کا بنيادي حل ہے۔
صدر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ انسانوں کي ہدايت ميں رکاؤٹيں ڈالنےوالا نظام کيمونزم صفحہ ہستي سے مٹ چکا ہے اور سرمايہ دارانہ نظام بھي اپني اخري سانسيں لے رہا ہے-
تقريب کے اختتام پر صدر احمدي نژاد نے تعليمات کے حوالے سے نماياں خدمات انجام دينے والوں افراد ميں انعامات اور شيلڈ تقسيم کئے۔