
کرغيزستان کے مالياتي وزير کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
موجودہ اقتصادي بحران سے نکلنے کيلئے ايک نئے اور کارآمد اقتصادي نظام پيش کرنے کي ضرورت ہے-
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ آج عالمي سطح پر اقتصادي نظام شکست سے دوچار ہو چکا ہے لہذا آزاد اور خود مختار ممالک کو اس سنہري موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہيے تاکہ آزاد اور خود مختار ممالک مل کر باہمي اتحاد و يکجہتي سے ايک نئے اور کارآمد اقتصادي نظام کي بنياد رکھ سکيں۔
تفصيلات کے مطابق آج بدھ کي شام دارالحکومت تہران ميں صدر احمدي نژاد نے کرغيزستان کے مالياتي وزير عاقل بيک جابر اف کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر خوشي کا اظہار کيا کہ کرغيزستان کے اندر حالات کا رخ تبديل ہو رہا ہے اور رفتہ رفتہ عوامي نقطہ نظر کو خاصي اہميت دي جا رہي ہے۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور کرغيزستان کے درميان تہذيب و ثقافت کي بنيادوں پر ديرينہ دوستي قائم ہے اور دونوں ملکوں کے درميان باہمي تعلقات کے مزيد فروغ ميں کوئي رکاؤٹ موجود نہيں ہے لہذا دونوں ممالک کے حکام کواس سلسلے ميں مزيد سنجيدگي کا مظاہرہ کرنا چاہيے۔
کرغيزستان کے مالياتي وزير جناب عاقل بيک جابر اف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان باہمي تعاون اور ہمکاري کے سلسلے ميں منعقدہ معاہدوں کے پيشِ نظر اميد کي جاتي ہے کہ بہت ہي کم عرصہ ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور کرغيزستان کے درميان مشترکہ سرمايہ کاري ايک ارب ڈالر سے بڑھ جائے گي-
انہوں نے کہا کہ خطے کے حالات اور بين الاقوامي مسائل ميں ايران کا مؤثر اور مرکزي کردار ہے۔
کرغيزستان کے مالياتي وزير نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان اقتصادي معاملات ميں ڈالر اور يورو کي بجائے علاقائي زرمبادلہ استعمال کرنا چاہيے کيونکہ موجودہ نظام اقتصادي بحران کا شکار ہے اور اس اقتصادي بحران سے نکلنے کا کوئي راہِ حل ديکھائي نہيں دے دہا
کرغيزستان کے مالياتي وزير عاقل بيک جابر اف نے مزيد کہا کہ ہمارا ملک مختلف اقتصادي شعبوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے تجربيات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔