عراق کے اسلامي اعلي کونسل کے صدر کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: ممالک اور اقوام کو سامراجي سازشوں سے ہوشيار رہنا چاہيے-
جمعه 14 December 2012 - 10:59
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت نے اس بات پر زور ديا ہے کہ سامراجي طاقتوں کا مشرقِ وسطيٰ ميں تمام تر سازشوں سے بنيادي مقصد صہيوني حکومت کو نجات دلانا ہے اور انہيں يہ بات گوارا نہيں ہے کہ لوگ اپنے مستقبل کا فيصلہ خود کر ليں کيونکہ وہ تمام ممالک کو اپنے زيرِ تسلط رکھنا چاہتے ہيں۔

عراق کے اسلامي اعلي کونسل کے صدر کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

ممالک اور اقوام کو سامراجي سازشوں سے ہوشيار رہنا چاہيے-

صدر مملکت نے اس بات پر زور ديا ہے کہ سامراجي طاقتوں کا مشرقِ وسطيٰ ميں تمام تر سازشوں سے بنيادي مقصد صہيوني حکومت کو نجات دلانا ہے اور انہيں يہ بات گوارا نہيں ہے کہ لوگ اپنے مستقبل کا فيصلہ خود کر ليں کيونکہ وہ تمام ممالک کو اپنے زيرِ تسلط رکھنا چاہتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 39539 - 

منگل 10 July 2012 - 19:16

صدر احمدي نژاد نے آج منگل کو عراق کے اسلامي اعلي کونسل کے صدر جناب عمار حکيم کے ساتھ ملاقات ميں اس بات پر زور ديا کہ وقت کا تقاضا يہ ہے کہ خطے کے بدلتے حالات کا بين الاقوامي جائزہ ليا جائے اور ان حالات ميں جب استعماري نظام سرنگون ہو رہا ہے اور استکباري طاقتيں اپنے سامراجي اہداف کو جاري رکھنے کيلئے راستےميں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے کي کوششيں کر رہے ہيں؛ آزاد اور خود مختار ممالک انہيں عملي طور پرايسا کرنےسے باز رکھيں۔

صدر مملکت نے اس بات پر زور ديا کہ خطے کے ممالک کو ہوشيار رہنا چاہيے اور انہيں حقيقي آزادي اورعدالت کے حصول کيلئے پوري توانائي صرف کرني چاہيے۔

صدر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ سامراجي طاقتوں نے اسلامي جمہوريہ ايران کو ترقي اور پيشرفت سے روکنے کيلئے کسي بھي سازش سے دريغ نہيں کيا حالانکہ انہيں ايرانيوں کي طاقت کا اندازہ نہيں ہے، يہ اس بات سے بے خبر ہيں کہ طاقت اور دباؤ کے ذريعہ ہرگز ايرانيوں کو ترقي اور پيشرفت سے نہيں روکا جا سکتا۔

عراق کے اسلامي اعلي کونسل کے صدر جناب عمار حکيم نے تہران ميں " خواتين اور اسلامي بيداري" کے زيرِ عنوان تقريب منعقد کرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ کيا اور عراق کے مسائل پر تفصيلي رپورٹ صدر احمدي نژاد کے حوالےکردي-

انہوں نے کہا کہ خطے کو درپيش مسائل اور موجودہ بحران سے نکلنے ميں اسلامي جمہوريہ ايران بنيادي کردار ادا کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عراق کے اسلامي اعلي کونسل نے گذشتہ دو سالوں ميں ملک کي تعمير و ترقي کے حوالے سے بہتاہم اقدامات اٹھائے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 39539  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے