
صدر احمدي نژاد کي مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسي کے ساتھ ٹيليفوني گفتگو:
اميد ہے آپ کے دورِ حکومت ميں مصر مزيد ترقي اور پيشرفت کي جانب بڑھتا جائے گا
صدر احمدي نژاد نے مصر کے نو منتخب صدر جناب محمد مرسي کے ساتھ ٹيليفوني گفتگو ميں اس بات پرزور ديا ہے کہ دونوں ملکوں کے درميان سابقہ تاريخي و ثقافتي تعلقات اور دونوں ملکوں کو درپيش مشترکہ چيلنجوں کو مدِنظر رکھے ہوئے اميد کي جاتي ہے کہ آپکے دورِ حکومت ميں مصر مزيد ترقي اور پيشرفت کي جانب بڑھتا جائے گا۔
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس ٹيليفوني گفتگو ميں مصر کے حاليہ انتخابات ميں محمد مرسي کي کاميابي پرمبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کو چاہيے کہ وہ معاشرے کو حقيقي اسلامي تعليمات پر مبني ايک ائيڈيل نظام متعارف کرائے۔
صدر احمدي نژاد نے يقين دلايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران مصر کي تعمير و ترقي کے سلسلے ميں صنعت، اقتصاد اور سائنس و ٹيکنالوجي کے شعبوں ميں ہمکاري اور تعاون کيلئے مکمل تيار ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ مصر کے ساتھ دوطرفہ اور بين الاقوامي سطح پر روابط ميں توسيع کے حوالے سے ہمارے درميان کوئي محدوديت موجود نہيں ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران مصر کے ساتھ روابط کو مزيد فروغ دينے کا خواہاں ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ غيرجانبدار تحريک دنيا ميں صلح اور امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے مرکزي کردار ادا کر سکتا ہے اور اس ميں مصر کا بہت اہم رول ہے اور اس تنظيم ميں ايران و مصر کے ہمکاري اور تعاون سے بہت مثبت نتائج سامنے آئيں گے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے محمد مرسي کو تہران ميں ہونے والے غيرجانبدار تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس ميں شرکت کي دعوت ديتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس ميں آپکي شرکت نہايت ہي مؤثر رہے گي۔
مصر کے نو منتخب صدر جناب محمد مرسي نے صدر احمدي ںژاد کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ ايران اور مصر مل کر باہمي تعاون سے اپنے انقلابي اغراض و مقاصد کے حصول کيلئے کوششيں جاري رکھيں گے، انہوں نے مزيد کہا کہ غيرجانبدار تحريک کے زيرِ سايہ کئي اسلامي اور غير اسلامي ممالک جمع ہوئے ہيں اميد ہے اس تنظٰيم کے بہت اچھے نتائج سامنے آئيں گے۔