
صدر احمدي نژاد نے مبارکہ اسٹيل کمپلکس اصفہان ميں نئے سٹيل ميل کے افتتاح کے موقع پر کہا:
ملکي ماہرين کے ذريعے سے بنايا گيا نيا سٹيل ميل پوري قوم کيلئے باعثِ فخر ہے
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ آج وقت کا تقاضا يہ ہے کہ ہم ايران کو ملکي توانائي اور ملکي ماہرين کي مدد سے آباد کرنے کي کوشش کريں اور اسي پاليسي پر عمل کرتے ہوئے اس عظيم سٹيل ميل کا افتتاح ہماري طاقت و توانائي کا کھلا ثبوت ہے جو پوري قوم کيلئے باعثِ رشک اور باعثِ فخر ہے-
انہوں نے اس بات پر خوشي کا اظہار کيا کہ ايران ہر ميدان ميں خود کفيل ہو رہا ہے اور ملک ميں بہت بڑے منصوبے اور پراجيکٹس ملکي ماہرين کے زيرِنگراني پايہ تکميل تک پہنچ رہے ہيں۔
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے بدھ کو صوبہ اصفہان کے دورے کے موقع پر فولاد مبارکہ اصفہان ميں نئے سٹيل ميل کے افتتاح کے موقع پر اس بات پر زور ديا کہ يہ عظيم منصوبہ دن رات محنت و مشقت اور مسلسل تلاش اور جدوجہد سے ميسر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ايران کي ترقي پوري انسانيت کي عزت و توقير کا باعث ہے، البتہ اس راہ ميں ہميں معاشرے سے تبعيض اورغربت کا خاتمہ کرنا ہوگا اور عدل و انصاف سميت ديگر الٰہي اقدار کے پرچار کيلئے مسلسل جدوجہد سے کام لينا ہوگا تاکہ ہمارا معاشرے ديگر معاشروں کيلئے ائيڈيل اور نمونہ بن جائے۔
صدرِ مملکت نے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ ہم نے گذشتہ سال 8 ميلين ٹن لوہا درآمد کيا جس کے ہر ٹن پر 80 ڈالر کا خرچ ايا ہے کہ اس حوالے سے مجموعي طور پر 5 ارب ڈالر خرچ ہوئے حالانکہ اب بھي ملک ميں لوہے کے اتني بڑي مقدار ميں زخاير اور معدنيات موجود ہيں جن سے آيندہ 60 سال تک لوہا نکالا جا سکتا ہے-
انہوں نے يقين دلايا کہ حکومت اس حوالے سے ملکي سرمايہ کاري کي بھرپور حمايت جاري رکھے گي۔
صدر احمدي نژاد نے خطاب کے دوران لاطيني آمريکا کے حاليہ دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاطيني آمريکا وسيع و عريض سرزمنيوں پر مشتمل ہے اور اس علاقے کي کل آبادي 450ميلين افراد سے زيادہ ہے ليکن چند سرمايہ کار اور ڈکٹيٹر مغربي ممالک کي پشت پناہي ميں پورے علاقے پر حکمراني کر رہے ہيں اور عرصہ دراز سے ان ممالک کي ثروت غارت کرنے پر تُلے ہوئے ہيں جبکہ اس علاقےکے 70فيصد سے زائد افراد غربت کي زندگي گزارنے پر مجبور ہيں۔