ونزويلا کے يومِ آزادي کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد کا تہنيتي پيغام
صدر احمدي نژاد نے ونزويلا کےيومِ آزادي کي مناسبت سے ہوگو چاوز کے نام تہنيتي پيغام بھيج ديا ہے۔
خبر کا کوڈ: 39383 -
بد 04 July 2012 - 21:37
ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں نشر ہوا ہے
بسمالله الرحمن الرحيم
محترم جناب ہوگو چاوز
ونزويلا کے صدر مملکت
ونزويلا کے يومِ آزادي کي مناسبت سے آپ اور آپکي قوم کو تہہ دل سے مبارکباد پيش کرتا ہوں، يقينا ونزويلا کي عوام کا اپنے اغراض و مقاصد کي خاطر استقلال اور آزادي ميں کاميابي حاصل کرنا پوري دنيا کے آزادي خواہ انسانوں کي خوشي کا باعث بنا ہے۔
اسلامي جمہوريہ ايران لاطيني ممالک کے ساتھ روابط کو خاصي اہميت ديتا ہے اور ہماري کوشش يہ ہے کہ ان روابط کو مزيد استحکام بخشا جائے تاکہ ہمارے تعلقات ديگر ممالک کيلئے بھي ائيڈيل اور نمونہ بن جائيں لہذا وقت کا تقاضا يہ ہے کہ لاطيني آمريکا کے ممالک کے ساتھ مل کر ايک متحدہ يونين تشکيل ديا جائے جو بين الاقوامي سطح پر باہمي تعاون اور ہمکاري کے نئے طريقے پيش کر سکے۔
اميد ہے اسلامي جمہوريہ ايران اور ونزويلا کے حکام کي مشترکہ کوششوں سے دونوں ملکوں کے درميان دوستي مزيد مستحکم ہو جائے گي اور دونوں ہي ممالک اپنے انقلابي اغرض و مقاصد کے حصول کي جانب بڑھتے ہي جائيں گے جبکہ
استعماري طاقتوں کي سازشوں کا مقابلہ کرنے کيلئے دوست ممالک کے اتحاد و يکجہتي سے آزاد اور خودمختار ممالک کي ترقي کيلئے راستہ ہموار ہو جائے گا۔
اخر ميں اللہ تعاليٰ سے آپکي کاميابي و کامراني اور دونوں ملکوں کے درميان دوستي کے فروغ کيلئے دعاؤں کے ساتھ آپ سے اجازت چاہتا ہوں- دعا ہے اللہ تعاليٰ دن دگني رات چگني ونزويلا کو تمام شعبوں ميں ترقي عطافرمائے۔
محمود احمدي نژاد
صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران
خبر کا کوڈ: 39383
- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے
1390 رياست جمهوري اسلامي ايران 2011 Presidency of The Islamic Republic of Iran آدرس: تهران - میدان پاستور - خیابان پاستور تلفن: +98(21)64451