
انٹلجنس منسٹري کے کارکنوں کے ساتھ نشست ميں صدر احمدي نژاد کا خطاب:
ايران کے انٹلجنس منسٹري کے کارکن ايمان کے اعليٰ درجے پر فائز ہيں-
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ آمريکا کي کشتي ڈوبنے والي ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران عروج اور ترقي کي شاہراہ پر گامزن ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد منگل کي صبح امام زمانہ (عج) کے ميلاد اور ايران کے انٹلجنس منسٹري کے قومي دن کي مناسبت سے منعقدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خلاف دشمن کي تمام تر سازشوں کا سبب يہ ہے کہ جمہوريہ اسلامي ايران اپنے اصولوں اور انقلابي اہداف و مقاصد پر بڑي سختي سے کھڑا ہے، ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران مسلسل گذشتہ 33سالوں سے سامراجي طاقتوں کے خلاف برسرپيکار ہے اور اس حوالے سے انٹلجنس منسٹري کا ادارہ ملک کے ديگر اداروں کي نسبت پيش قدم ہے جو بڑي دليري و فداکاري کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہي ہے۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ انقلابِ اسلامي ايران صدرِ اسلام کے بعد تاريخ کا سب سے عظيم واقعہ ہے اور يہ انقلاب بھي انہي اغراض و مقاصد کي تکميل کيلئے کاميابي سے ہمکنار ہوا ہے جن کيلئے انبياءِ الٰہي بھيجے گئے تھےلہذا واضح سي بات ہے کہ حق و باطل کے درميان يہ جنگ قيامت تک جاري رہے گي۔
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ سامراج کا سرغنہ امريکہ ہے اور سامراج نے ہر طرح سے اسلامي جمہوريہ ايران کو نقصان پہنچانے کي کوشش کي ليکن اسے ہميشہ شکست ہوئي۔
انہوں نے کہا کہ آج دشمن سياسي دباؤ اور پابنديوں کے ذريعہ اسلامي جمہوريہ ايران کو کمزور بنانا چاہتے ہيں اور ايران پر عائد حاليہ پابندياں نہايت ہي سنگين نوعيت کي ہيں جن کا تاريخ ميں کوئي سراغ نہيں ملتا ليکن اس کے باوجود اگر دشمن کي سوچ يہ ہو کہ وہ سياسي دباؤ اور پابنديوں کے ذريعہ سے اپنے ناپاک عزائم تک پہنچنے ميں کامياب ہو جائيں گے تو يہ ان کي خام خيالي اورغلط فہمي ہوگي۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آخر ميں اس عزم کا اظہار کيا کہ ہميں باہمي اتحاد اور يکجہتي کے ساتھ حاليہ سياسي دباؤ اور پابنديوں کا بھرپور مقابلہ کرنا چاہيے اور دشمن کي سازشوں کا منہ توڑ جواب دينا چاہيے۔