بين الاقوامي سطح پرعلم و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ملک کيلئے اعزاز جيتنے والوں سے تجليل کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب: ہميں ايسے معاشرتي نظام کي بنياد رکھني چاہيے جس ميں نيا ٹيلنٹ اور استعداد خود بخود ابھر کر سامنے آجائے
جمعه 14 December 2012 - 10:57
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ ملک کے با صلاحيت اور با استعداد افراد کي ذمہ داري ايک خاص ادارے کے سپرد کرنا کوئي منطقي کام نہيں ہے ہميں ايراني تہذيب و تمدن کي سابقہ روايات کو دوبارہ فعال کرني چاہيے جب معمول کي زندگي ميں بھي علم و ادب اور ذاتي صلاحيتوں کو کافي اہميت دياجاتا تھا لہذا اب بھي وقت کا تقاضا يہ کہ ہم اپنے معاشرے کو کھويا ہوا وقار واپس دلوائيں اوراپنے معاشرے کي يوں تربيت کريں کہ استعداد پروري معاشرے کا لازمي حصہ بن جائے۔

بين الاقوامي سطح پرعلم و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ملک کيلئے اعزاز جيتنے والوں سے تجليل کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب:

ہميں ايسے معاشرتي نظام کي بنياد رکھني چاہيے جس ميں نيا ٹيلنٹ اور استعداد خود بخود ابھر کر سامنے آجائے

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ ملک کے با صلاحيت اور با استعداد افراد کي ذمہ داري ايک خاص ادارے کے سپرد کرنا کوئي منطقي کام نہيں ہے ہميں ايراني تہذيب و تمدن کي سابقہ روايات کو دوبارہ فعال کرني چاہيے جب معمول کي زندگي ميں بھي علم و ادب اور ذاتي صلاحيتوں کو کافي اہميت دياجاتا تھا لہذا اب بھي وقت کا تقاضا يہ کہ ہم اپنے معاشرے کو کھويا ہوا وقار واپس دلوائيں اوراپنے معاشرے کي يوں تربيت کريں کہ استعداد پروري معاشرے کا لازمي حصہ بن جائے۔

خبر کا کوڈ: 39331 - 

پیر 02 July 2012 - 13:35

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے پير کے دن علم و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ملک کيلئے اعزاز جيتنے والوں سے تجليل کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب کے دوران اس بات پر زور ديا کہ ہميں بين الاقوامي سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کيلئے مسسلسل محنت اور لگن سے کام لينا چاہيے-

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ باصلاحيت افراد کي تربيت ايک خاص حکومتي ادارے کي ذمہ داري نہيں بنتي بلکہ ہميں معاشرے کي ايسي تربيت کرني چاہيے کہ باصلاحيت اور بااستعداد افراد خود بخود ابھرکر دکھي انسانيت کے کام آ سکيں۔

صدر مملکت نے کہا کہ دشمن طاقتيں ايک مرتبہ پھر اکھٹي ہو کر اسلامي جمہوريہ ايران کي تعمير و ترقي ميں رکاؤٹيں کھڑي کر رہي ہيں لہذا ہم باہمي اتحاد، يکجہتي اور تدبر کے ساتھ انکي ساري سازشوں کا مقابلہ کرناچاہيے-

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ہماري سابقہ تاريخ اس بات پر گواہ ہے کہ ہميں ملک کي پيشرفت اور ترقي کے حوالے سے جب بھي موقع ہاتھ آيا ہے ہم نے اس سے بھرپور فائدہ اٹھايا ہے اور آج ايک مرتبہ ہميں اپني پراني تاريخ دہراني ہوگي، ترقي کے راستے ميں حائل تمام زنجيروں کو توڑنا ہوگا اور علم و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں گرانقدر اعزازات حاصل کرنے ہوں گے، مجھے اپنےجوانوں پر مکمل بھروسہ ہے کہ وہ پوري دنيا ميں اپني صلاحيتوں کا لوہا منوائيں گے اور ملک کو درپيش چيلنجوں کا بھرپور مقابلہ کريں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ علمي ميدانوں ميں ہميں ملک کے اندر بہترين ماحول فراہم کرنا چاہيے تاکہ علمي ميدان ميں کام کرنے کي تمنا رکھنے والے اپني علمي پياس بجھانے کيلئے بيرونِ ملک ہجرت کرنے پر مجبور نہ ہو جائيں اگرچہ مجھے خود بھي اس بات کا احساس ہے کہ ابھي بھي ہماري ترقي کي راہ ميں بہت زيادہ مشکلات اور رکاؤٹيں موجود ہيں ليکن مجھے اس بات کا بھي اندازہ ہے کہ ہماري نئي نسل کے جوان ملک کو درپيش چيلنجوں سے بھي بخوبي آگاہ ہيں لہذا وہ محکم عزم و ہمت کے ذريعہ پوري دنيا ميں اپنے ملک کا نام روشن کريں گے۔



خبر کا کوڈ: 39331  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے