
جيبوٹيا کے قومي دن کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد کا تہنيتي پيغام
جبوتي کے قومي دن کي مناسبت سے صدر احمدي نژاد کا تہنيتي پيغام
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے جبوتي کے قومي دن کي مناسبت سے وہاں کے صدر اور عوام کو تبريک پيش کي ہے۔
اسلامي جمہورريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں نشر ہوا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
محترم جناب اسماعيل عمر گيلہ
جمہوريہ جبوتي کے صدرِ مملکت
جبوتي کے قومي دن کي مناسبت سے آپ اور جبوتي کي عوام کو مبارکباد پيش کرتا ہوں، اميد ہے دونوں ملکوں کے حکام کي کوششوں سے دوطرفہ اور بين الاقوامي تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا اور بين الاقوامي سطح پر امن و امان کي صورتحال بہتر ہو جائے گي۔
اللہ تعاليٰ سے آپکي سلامتي و کاميابي اور جبوتي کي ترقي اور خوشحالي کيلئے دعا کرتا ہوں۔
محمود احمدي نژاد
صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران