
برزيل کے دانشوروں کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
سامراجيت کے خلاف عالمي جنگ جاري رہے گي
صدرِ مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے برازيل کے دانشوروں کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور ديا ہے کہ عالمي سامراج کے خلاف تاريخي اور سرنوشت ساز اور فيصلہ كن جنگ جاري رہے گي-
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اگر آزاد اور خود مختار ممالک ايک آواز ہو کر باہمي اتحاد اور يکجہتي کے ساتھ سامراجي طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو جائيں تو انہيں صفحہ ہستي سے مٹا ديں گے۔
صدر احمدي نژاد نے جو ان دنوں لاطيني امريکا کے دورے پر ہيں، جمعرات کي صبح برازيل کے دانشوروں کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سامراجي طاقتوں کو آزاد اور خو مختار ممالک کے اتحاداور يکجہتي سے خطرہ ہے لہذا وہ اپني تمام تر توانائيوں کو بہ روئے کار لاکر ان ممالک کے اتحاد ميں پوٹ ڈالنے کي کوششيں کر رہے ہيں، ان حالات ميں ہميں امپراليزم اورعالمي سامراج کي سازشوں کا مقابلہ کرنے کيلئے ايک متحد ٹيم تشکيل ديني چاہيے-
جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ہميں عقل مندي اور صبر و حوصلے کے ساتھ ان کے خلاف اپني مزاحمت جاري رکھني چاہيے کيونکہ مجھے اس بات پر مکمل بھروسہ ہے کہ اخرکار ان اقليتوں کو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا اور ان لوگوں کو کاميابي ملي گي جو پوري دنيا کو عدل و انصاف اور پيار و محبت کا پيغام چاہتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے عدل و انصاف کيئے تلاش اور کوشش کرنے والوں کے ساتھ وعدہ کيا ہے کہ وہ انسان کے کامل کے ذريعہ سے ان لوگوں کي نصرت فرمائے گا جس کا ذکر مختلف اديان ميں موجود ہے اور اوہ سب اس بات پر عقيدہ رکھتے ہيں کہ پيار و محبت کا پيغام ليکر ايک الٰہي صفات کا حامل ايک شخص اس دنيا ميں قدم رکھے گا جو سامراج کے خلاف اس عالمي جنگ ميں مظلوم اور ستم ديدہ انسانوں کي مدد کرے گا۔