سري لنکا کے صدر کي ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: آزاد اور خود مختار ممالک کو مل کر ايک نئے اور کارآمد نظام کي بنياد رکھني چاہيے
جمعه 14 December 2012 - 10:54
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دنيا ميں عزت اور ترقي حاصل کرنے کيلئے آزاد اور خود مختار ممالک کو ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہيے تاکہ يہ ممالک باہمي تعاون اور کوششوں سے عدل و انصاف پر مبني ايک نئے اور کارآمد نظام کي بنياد رکھ سکيں۔

سري لنکا کے صدر کي ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

آزاد اور خود مختار ممالک کو مل کر ايک نئے اور کارآمد نظام کي بنياد رکھني چاہيے

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دنيا ميں عزت اور ترقي حاصل کرنے کيلئے آزاد اور خود مختار ممالک کو ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہيے تاکہ يہ ممالک باہمي تعاون اور کوششوں سے عدل و انصاف پر مبني ايک نئے اور کارآمد نظام کي بنياد رکھ سکيں۔

خبر کا کوڈ: 39104 - 

جمعه 22 June 2012 - 17:06

صدر احمدي نژاد نے لاطيني امريکا کے دورے کے موقع پر سري لنکا کے صدر جناب مہندا راجپكشے کے ساتھ ملاقات کي، اس ملاقات کے دوران صدرِ مملکت نے اسلامي جمہوريہ ايران اور سري لنکا کے درميان دوستانہ تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان باہمي تعاون کے مواقع کو ممکنہ حد تک بڑھانےچاہيے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ تسلط پسند استعماري طاقتوں نے گذشتہ کئي صديوں سے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور پھر انساني حقوق کا علمبردار بن کرآزاد اور خود مختار ممالک کي آنکھوں ميں آنکھوں ڈال رہے ہيں، درحقيقت وہ اس بہانے سے اپنے ناپاک اغراض و مقاصد کے حصول کي کوشش کر رہے ہيں ليکن جن کے ہاتھ بے گناہ افراد کے خون سے رنگين ہو چکے ہوں وہ ہرگز انساني حقوق کے علمبردارنہيں بن سکتے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ يہي استعماري ممالک اپنے اغراض و مقاصد تک پہنچنے کيلئے آزاد اور خود مختار ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہيں اور دوسري جانب عالمي سطح پر بدامني اور قتل و غارت ميں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لہذا ان حالات ميں ہميں عدل و انصاف پر مبني ايک نيے اور کارآمد نظام پيش کرنے کيلئے اپني کوششيں تيز کرني چاہيے۔

اس دوران سري لنکا کے صدر مہندا راجپكشے نے بھي دونوں ملکوں کے درميان تعلقات ميں مزيد فروغ کي ضرورت پر زور ديا۔

خبر کا کوڈ: 39104  

- غیرملکی دورے