صدر مملکت اپنے سرکاري استقبال کي تقريب ميں ہيوگو شاويز کے ساتھ ملاقات: عالمي سامراج کے زوال کي نشانياں واضح ہوگئي ہيں-
جمعه 14 December 2012 - 10:55
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر ہيوگو شاويز کي جانب سے سرکاري استقباليہ تقريب ميں ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نےاس بات پر زور ديتے ہوئے کہ دنيا ميں امپريالزم کي تباہي کي نشانياں واضح ہوگئي ہيں مزيد کہا کہ ايراني قوم،امپريالزم کے مقابلے ميں وينزويلا کي قوم کي مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس ملک کے عوام سے دوستي پر فخر کرتي ہے - ايران کے صدر نے اسي طرح دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور وينزويلا کے حکام بات چيت کے ذريعے اپنے عوام کي بہتري اور اپنے ممالک کي ترقي کے راستوں کا جائزہ لے کر ان راستوں ميں سرگرم عمل ہوں گے -

صدر مملکت اپنے سرکاري استقبال کي تقريب ميں ہيوگو شاويز کے ساتھ ملاقات:

عالمي سامراج کے زوال کي نشانياں واضح ہوگئي ہيں-

صدر ہيوگو شاويز کي جانب سے سرکاري استقباليہ تقريب ميں ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نےاس بات پر زور ديتے ہوئے کہ دنيا ميں امپريالزم کي تباہي کي نشانياں واضح ہوگئي ہيں مزيد کہا کہ ايراني قوم،امپريالزم کے مقابلے ميں وينزويلا کي قوم کي مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس ملک کے عوام سے دوستي پر فخر کرتي ہے - ايران کے صدر نے اسي طرح دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور وينزويلا کے حکام بات چيت کے ذريعے اپنے عوام کي بہتري اور اپنے ممالک کي ترقي کے راستوں کا جائزہ لے کر ان راستوں ميں سرگرم عمل ہوں گے -

خبر کا کوڈ: 39101 - 

هفته 23 June 2012 - 06:22

ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران اور وينيز وئلا نے خود کو امپريلزم کے تسلط سے آزاد کراليا ہے اور وہ ترقي کي منزليں طے کررہے ہيں-

صدر مملکت نے سنيچر کو وينيزويلا کے دارالحکومت کارکاس ميں اپنے سرکاري استقبال کي تقريب کے بعد صدر ہوگو چاوز کے ساتھ گفتگو ميں کہا کہ ايران اور وينيزوئلا دونوں نے خود کو سامراجي تسلط سے آزاد کراليا ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ عالمي سامراج کے زوال کي علامتيں واضح ہونا شروع ہوگئي ہيں- انہوں نے کہا کہ ملت ايران سامراجي طاقتوں کے دباؤ کے مقابلے ميں وينيز ويلا کے عوام کي استقامت کي قدر داني اور تہران کاراکاس دوستي پر فخر کرتي ہے- صدر ايران نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ہميشہ ايک دوسرے کے ساتھ رہيں گے اور جغرافيائي فاصلے دونوں ملکوں کے درميان تعاون ميں رکاوٹ نہيں بن سکتے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران اور وينيزويلا کے درميان بڑھتے ہوئےتعلقات پر اطمينان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام مشکلات کے حل اور باہمي تعلقات کے فروغ کے بارے ميں ايک دوسرے سے تبادلہ خيال اور تعاون کا سلسلہ جاري رکھيں گے-

وينيزوئلا کے صدر ہيوگو شاويز نے اس موقع پر کہا کہ ايران ايک عالمي سطح پر ايک موثر اور اہم ملک ہے اور اسکے خلاف لگائي جانے والي پابندياں کامياب ثابت نہيں ہوسکيں گي-

ہيوگو شاويز نے صراحت سے کہا کہ وينزويلا کي حکومت اور قوم ،ہميشہ ايراني قوم کے شانہ بہ شانہ رہ کر اس کي حمايت کرے گي-

خبر کا کوڈ: 39101  

- غیرملکی دورے