- برازيل کے شہر ريو ڈي جنرو ميں ماحوليات کے بارے ميں عالمي سربراہي کانفرنس سے صدر کا خطاب
جمعه 14 December 2012 - 10:55
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے برازيل کے شہر ريو ڈي جنرو ميں عالمي سربراہي کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ عالمي نظام اور پائيدار ترقي کا منصوبہ انسان کي خدمت اور اس کي ترقي کے لئے ہونا چاہئے –

برازيل کے شہر ريو ڈي جنرو ميں ماحوليات کے بارے ميں عالمي سربراہي کانفرنس سے صدر کا خطاب

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے برازيل کے شہر ريو ڈي جنرو ميں عالمي سربراہي کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ عالمي نظام اور پائيدار ترقي کا منصوبہ انسان کي خدمت اور اس کي ترقي کے لئے ہونا چاہئے –

خبر کا کوڈ: 39055 - 

هفته 23 June 2012 - 13:20

اس عالمي سربراہي کانفرنس ميں خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ عالمي نظام اور پائيدار ترقي کا منصوبہ انسان کي خدمت اور اس کي ترقي کے لئے ہونا چاہئے- انہوں نے دنيا کے موجودہ نظام اور صورتحال کي اصلاح کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا تمام جمہوري طاقتوں کوعالمي نظام کا انتظام چلانے ميں تعميري اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے-

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا آج دنيا کو ايک نئے نظم ،ارادے اور نئے ايجنڈے کي ضرورت ہے۔ شمال اور جنوب کے بڑھتے ہوئے فاصلے، جنگيں، تسلط اور قبضے، اقتصادي مشکلات، حسد، اسلحہ جمع کرنے کي دوڑ، اخلاق او ر معنويت کا ختم ہونا يہ سب مسائل حاليہ دنيا پر حکمفرما اور موجودہ عالمي نظام کے ذمہ داروں کي کارکردگيوں کا نتيجہ ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس صدي کے اہم حواث کي طرف اشارہ کيا کہ آخر ان تمام حوادث کے علل واسباب اور ان کي ذمہ دار کون ہيں؟ انہوں نے اشارہ کيا کہ ترقي پذير ممالک کئي عشروں سے کوشش کر رہے ہيں ليکن ايک چھوٹا سا ترقي پذير گروپ ان کو آگے نہيں بڑھنے ديتا ہے۔

صدر مملکت نے اس سوال کو اٱٹھايا کہ وہ کونسے لوگ ہيں جو اس صورت حال سے فائدہ اٹھا رہے ہيں؟

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ دنيا پر بد عنوان طاقتوں کے مسلط کردہ نظام کا امتيازي اور ناکارآمد ہونا دنيا والوں پر ثابت ہوچکا ہے - انہوں نے کہا کہ بدعنوان طاقتوں نے جن کي تعداد بہت کم ہے، دنيا پر ايسي روش مسلط کي ہے جوخود ان کے فائدے ميں اور اقوام کے خلاف ہے -

صدر مملکت نے مزيد کہا کہ يہ طاقتيں مستقل طور پر اقوام کي تحقير کررہي ہيں، انہوں نے انساني معاشرے کو مختلف طبقات ميں تقسيم کررکھا ہے ، خود کو حق کا معيار بتاتي ہيں اور اپنے آپ کو يہ حق ديتي ہيں کہ اقوام کے خلاف جو چـاہيں کريں -

صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپني تقرير کے ايک حصے ميں کچھ تجاويز بيان کيں اور کہا: موجودہ صورت حال کي اصلاح کيلئے انسان کي تعريف ميں دوبارہ غور و فکر کيا جائے اور بين الاقوامي نظام کي بنياد کو انسان کي خدمت اور معنوي تعليم پر رکھا جائے۔

دنيا کي آئندہ نظم کو انصاف و محبت اور قانون پر قائم کيا جائے۔ خانداني اقدار کو بحال اور عورتوں کو اپناحقيقي مقام ديا جائے۔ تمام جمہوري ممالک کو بين الاقوامي امور ميں شراکت کا موقع فراہم کيا جائے۔ عالمي نظم کي باگ ڈور صالح ہاتھوں ميں دي جائے۔



ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايک بہتر مستقبل کي بنياد ڈالنے کے لئے باہمي تعاون اور ايک دوسرے کے تجربات سے استفادے کي ضرورت ہے –

انہوں نے کہا کہ ماضي ميں اس طرح کي کوششيں ہوئي ہيں ليکن آج کا بين الاقوامي نظام اور ترقياتي منصوبہ اپنے مقاصد کے حصول ميں ناکام ہوچکا ہے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ آج ايک نئے عالمي نظام کي تشکيل کي ضرورت ہے –

برازيل کے شہر ريوڈي جنيرو ميں ماحوليات سے متعلق عالمي سربراہي کانفرنس ميں خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہاکہ ماحوليات کا تعلق سب سے ہے اور ماحوليات کا تحفظ اور معاشرے کي مادي و معنوي پيشرفت ميں مدد کرنا انسان کي حکمت و عقلانيت کي علامت ہے-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ عالمي نظام ميں عوام کي منتخب کردہ حکومتوں کي ہي شراکت داري ہوني چاہئے تاکہ تعميري اورمفيد طريقے سے اس کا انتظام چلايا جاسکے –

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايک بہتر مستقبل کي بنياد ڈالنے کے لئے باہمي تعاون اور ايک دوسرے کے تجربات سے استفادے کي ضرورت ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ماضي ميں اس طرح کي کوششيں ہوئي ہيں ليکن آج کا بين الاقوامي نظام اور ترقياتي منصوبہ اپنے مقاصد کے حصول ميں ناکام ہوچکا ہے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ آج ايک نئے عالمي نظام کي تشکيل کي ضرورت ہے -

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آخر ميں اشارہ کيا: کہ تمام انبياء کا وعدہ ہے کہ بالآخر قوموں کي ہمت سے اس دنيا کي باگ ڈور ايک صالح اورکامل انسان کے حوالے کي جائيگي جو اس دنيا کو عدالت، دوستي، محبت وعشق سے لبريز کرديں گے۔ يہ ہم سب کا فريضہ ہے کہ انساني صلاحيتوں کو بيدار کرنے اور اس منزل مقصود تک پہنچنے کيلئے کوشش کريں۔



خبر کا کوڈ: 39055  

- غیرملکی دورے