
ايران اور بوليويا کے اعلي رتبہ وفود کے مشترکہ مذاکرات :
ترقي اور پيشرفت کي راه ميں آزاد اورخود مختار ممالک کو اتحاد اور يکجہتي برقرار رکھنے کي تاکيد
ايران اور بوليويا کے صدور نے استعماري نظام کے مقابلے ميں آزاد اورخود مختار ممالک کو اتحاد اور يکجہتي برقرار رکھنے کي تاکيد کي اور کہا کہ سامراجي طاقتوں کے سامنے ہم اکھٹے رہيں گے اور دونوں ملکوں کے درميان تعلقات کو مزيد فروغ ديں گے -
صدرِ مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ( منگل) بوليويا کے دورے پر وہاں کے صدر ايوو مورالس اور بوليويا کے اعلي رتبہ وفود کے مشترکہ مذاکرات ميں تہران اور لاپاز کے درميان دوستانہ روابط پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ اپني آزادي اور خودختاري کي خاطر استکباري طاقتوں کي استعماري پاليسيوں کے سامنے بدستور پامردي کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہيں اور اسي طرح ڈٹے رہيں گے اوربڑي طاقتيں ہماري قوم کو ترقي سے نہيں روک سکتيں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس ملاقات ميں کہا کہ جغرافيائي لحاظ سے کافي دور ہونے کے با وجود ہماري عوام کے دل آپس ميں قريب قريب ہيں- عالمي مسائل ميں ايران اور بوليويا ايک جيسي نظر رکھتے ہيں، دونوں انصاف اور امن و امان لانے کيلئے جد و جہد کر رہے ہيں-
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے مختلف علمي، سائنسي اور اقتصادي ميدانوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي ترقي و پيشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور بوليويا کے درميان اقتصاد، صنعت اور زراعت کے شعبہ ميں روابط کو مزيد استحکام بخشنے کي ضرورت ہے اوراس سلسلے ميں بوليويا کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کيلئے تيار ہے۔
اس مشترکہ بات چيت ميں ڈاکٹر احمدي نژاد اور ايوو مورالس نے ايران اور بوليويا کے درميان روابط کو مزيد استحکام بخشنے کي اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ان روابط ميں فروغ سے عدالت اور انسانيت کے دشمنوں کے مقابلے ميں مقاومت کے حوالے سے موثر قدم اٹھايا جا سکے گا۔
بوليويا کے کے صدر ايوو مورالس نے کہا: ہم ڈاکٹر احمدي نژاد کي آمد سے بہت خوش ہيں اور جمہوريہ بوليويا ايران کے ساتھ مستحکم روابط استوار کرنا چاہتا ہے- انہوں نے مزيد کہا کہ دونوں ممالک کے باہمي تعاون کے ذريعہ درپيش مشکلات پر قابو پا سکتے ہيں اور ہماري حکومت اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ ہر سطح پرتعلقات بڑھانے ميں گہري دلچسپي رکھتي ہے۔