لاطيني امريکا روانگي سے قبل صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے: ريو جمع بيس ملکوں کے سربراہي اجلاس ميں ايسے فيصلے کئے جانے کي کوشش کي جائے گي جوقوموں کےمفاد ميں ہوں-<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:53
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ريو جمع بيس ملکوں کے سربراہي اجلاس ميں جو برازيل ميں ہورہا ہے ايسے فيصلے کئے جانے کي کوشش کي جائے گي جوقوموں کےمفاد ميں ہوں -

لاطيني امريکا روانگي سے قبل صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے:

ريو جمع بيس ملکوں کے سربراہي اجلاس ميں ايسے فيصلے کئے جانے کي کوشش کي جائے گي جوقوموں کےمفاد ميں ہوں-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ريو جمع بيس ملکوں کے سربراہي اجلاس ميں جو برازيل ميں ہورہا ہے ايسے فيصلے کئے جانے کي کوشش کي جائے گي جوقوموں کےمفاد ميں ہوں -

خبر کا کوڈ: 38931 - 

پیر 18 June 2012 - 23:05

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے پيرکي رات لاطيني امريکا کے ملکوں کے دورے پرروانگي سے قبل صحافيوں سے گفتگو کے دوران برازيل ميں اقوام متحدہ کي ماحوليات اور ترقي سے متعلق کانفرنس کو سرمايہ دارانہ نظام کے حق ميں استعمال کرنے کي بعض بڑے ملکوں کي کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ سرمايہ دارانہ نظام کے حکام برازيل کے اجلاس سے غلط فائدہ اٹھانے کي فکر ميں ہيں بنابريں يہ کوشش کي جائے گي کہ اس اجلاس ميں قوموں کے حق ميں فيصلے کئے جائيں۔

انہوں نے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ جن ملکوں ميں کرہ ارض کي پانچ فيصد آبادي ہے وہ ماحوليات کو سب سے زيادہ خراب کررہے ہيں۔ صدر جناب احمد نژاد نے کہا کہ ان ملکوں کو اپني پاليسيوں کي اصلاح کرني چاہيے۔

صدر احمدي نژاد نے لاطيني امريکا کے ملکوں کے اپنے دورے کوتين مرحلوں پرمشتمل قرارديا - انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے ميں وہ بوليويا جائيں گے جس کے ايران کے ساتھ تعلقات روز بروزفروغ پارہے ہيں - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ اس کے بعد وہ برازيل ميں اقوام متحدہ کے زير اہتمام ماحوليات سے متعلق کانفرنس ميں شرکت کي غرض سے اس ملک کادورہ کريں گے-

انہوں نے کہا کہ ماحوليات سے متعلق برازيل ميں ہونےوالي سربراہي کانفرنس بہت ہي اہم ہے- اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر لاطيني امريکا کے اپنے دورے کے تيسرے مرحلے ميں وينزوئيلاجائيں گے جہاں وہ اس ملک کے صدر ہوگوچاوز سے باہمي دلچسپي کے معاملات پر بات چيت کريں گے- صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ تہران اور کاراکاس کے تعلقات انتہائي دوستانہ اور خوشگوارہيں -

خبر کا کوڈ: 38931  

- غیرملکی دورے