صدر احمدي نژاد کي انقلابِ مصرکے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ملاقات: مصر کي عوام پوري دنيا ميں آزادي اور عدل و انصاف کے حصول ميں ديگر اقوام کي نسبت پيش قدم ہيں<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:52
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ مصر کي عوام پوري دنيا ميں آزادي اور عدل و انصاف کي جانب قدم بڑھانے ميں پيش قدم ہيں، انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اس مشکل گھڑي ميں مصر کي عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

صدر احمدي نژاد کي انقلابِ مصرکے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ملاقات:

مصر کي عوام پوري دنيا ميں آزادي اور عدل و انصاف کے حصول ميں ديگر اقوام کي نسبت پيش قدم ہيں

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ مصر کي عوام پوري دنيا ميں آزادي اور عدل و انصاف کي جانب قدم بڑھانے ميں پيش قدم ہيں، انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اس مشکل گھڑي ميں مصر کي عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

خبر کا کوڈ: 38860 - 

هفته 16 June 2012 - 14:44

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ہفتے کے روز دارالحکومت تہران ميں انقلابِ مصر کے اہلِ خانہ کے ساتھ ملاقات کے دوران صيہونيزم کو تمام مشکلات کي جڑ قرار ديتے ہوئے کہا کہ اگر خطے سے صيہونيزم، آمريکا اور اس کے دوسرے اتحاديوں کا تسلط ختم کيا جائے تو تمام مشکلات خود بخود برطرف ہو جائيں گي۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ڈيڑھ ہزار ارب ڈالر سے زيادہ رقم مغربي ممالک کے بينکوں ميں موجود ہے جو انہوں نے مسلم ممالک کے تيل پر ناجائز قبضہ سے حاصل کي ہے اور وہ اس خطير رقم کواپني اقتصادي مشکلات برطرف کرنے کيلئے خرچ کر رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ہمسايہ ممالک کو حقيقي آزادي اور خودمختاري تب ملے گي جب وہ ايک آواز ہوکرتمام تسلط پسند ممالک اور خاص طور پر صيہوني حکومت کے تسلط کو ختم کر ديں اور باہمي اتحاد اور يکجہتي کے ساتھ ترقي اور پيشرفت کي جانب قدم بڑھائيں۔

انہوں نے يقين دلايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران مصري عوام کي ہر طرح سے مدد کرنے کيلئے مکمل طور پر تيار ہے کيونکہ ہم مصر سميت تمام آزاد اور خود مختار ممالک کي پيشرفت اور ترقي کو آپني ترقي سمجھتے ہيں اور مجھے اس بات پر مکمل اطمينان ہے کہ مصر کي عوام بھي ايران کے متعلق ايسے ہي جذبات رکھتے ہيں۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ گذشتہ 65 سالوں سے فلسطيني عوام انساينت کے دشمنوں کے نرغے ميں ہيں جو کئي مرتبہ اس عزم کا اظہار کر چکے ہيں کہ وہ صرف فسلسطيني سرزمين پر اکتفاء نہيں کريں گے بلکہ اگر انہيں موقع ملا تو وہ پورے خطے پر اپنا قبضہ جمائيں گے ليکن اگر ہمسايہ ممالک صيہونيوں کے خلاف متحد اور ايک آواز ہو جائيں تو يہ بغير جنگ کے خطہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائيں گے تب جا کر ستم ديدہ اور مظلوم عوام کو چھين اور سکون ميسر ہوجائے گا۔

خبر کا کوڈ: 38860  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے