
عوامي محاذ برائے آزادئ فلسطين کے سيکرٹري جنرل کي صدر احمدي ںژاد کے ساتھ ملاقات:
فلسطين کي آزادي کا واحد راستہ اسرائيل کے خلاف جہاد اور مزاحمت جاري رکھنا ہے
صدر ڈاکٹراحمدي نژاد نے آج اتوار کي شام ايران کے دارالحکومت تہران ميں عوامي محاذ برائے آزادئ فلسطين کے سيکرٹري جنرل جناب احمد جبرائيل کے ساتھ ملاقات ميں اسرائيل کو خطے کے تمام ملکوں کا خطرناک ترين دشمن قرار ديتے ہوئے کہا کہ غيرقانوني اور غاصب صہيوني حکومت علاقے ميں آمريکا اور مغربي ملکوں کي سمبل ہے جو خطے کے داخلي امور ميں آمريکا کي مداخلت کيلئے راستہ ہموار کر رہي ہے۔
ڈاکٹراحمدي نژاد نے کہا کہ آمريکا اور مغربي ممالک کي پوري کوشش ہے کہ اسرائيل کو کسي بھي طريقے سے بچايا جا سکے اور وہ اسے اپني ذمہ داري سمجھتے ہيں-
صدر نے کہا کہ صيہوني حکومت کے وجود کو شديد خطرہ لاحق ہوا ہے اورمغربي ممالک بھي اس بات سے بخوبي آگاہ ہيں لہذا ان کي کوشش يہ ہے کہ اسےکسي بھي طريقے سے نجات دلائي جا سکے۔
صدر مملکت نے مزيد کہا کہ صيہونيوں کے خلاف جہاد اور مقاومت جاري رکھنا وقت کا تقاضا ہے لہذا انہيں فلسطيني سرزمين سے دور بھگانا چاہيے کيونکہ يہ انسان کے جسم ميں کينسر ميں مبتلاء عضو کي مانند ہے جس کا واحد علاج يہ ہے کہ اسے جڑوں سے خشک کرکے دور پھينکا جائے۔
عوامي محاذ برائے آزادئ فلسطين کے سيکرٹري جنرل جناب احمد جبريل نے اس ملاقات کےدوران خطے کے حالات اور مشرقِ وسطي ميں مغربي ملکوں کي مداخلت سے متعلق تفصيلي رپورٹ صدر احمدي نژاد کو پيش کي-
عوامي محاذ برائے آزادئ فلسطين کے سيکرٹري جنرل احمد جبريل نے کہا کہ خطے ميں جاري کشيدگي کےحوالے سے ہمارے اور اسلامي جمہوريہ ايران کے نقطہ نظرميں يکسانيت پائي جاتي ہے- انہوں نے کہا کہ اسلامي انقلاب نے خطے اور امتِ مسلمہ پر بڑے گہرے اثرات مرتب کئے ہيں اور اسلامي انقلاب کي کاميابي کےبعد ايران نے تمام شعبوں ميں زبردست ترقي کي ہے جو تمام اسلامي ممالک کيلئے باعثِ فخر ہے۔