ڈاکٹر احمدي نژاد کي پاکستان صدر کے ساتھ ملاقات: سامراجي طاقتوں اپنے آلۂ کار گروپوں کو بہانہ بنا کرعلاقے کي تعمير وترقي ميں رکاؤٹيں کھڑي کر رہے ہيں
جمعه 14 December 2012 - 10:51
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
منتخب خبریں

صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ايک دن سامراجي طاقتوں نے سابق سوويت يونين کے ساتھ مقابلے کے بہانے سے دہشت گرد گروپوں کو تيار کيا اور آج کسي اور بہانے سے ان گروپوں کو علاقے کي ترقي اور پيشرفت کو روکنے کيلئے استعمال کر رہے ہيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد کي پاکستان صدر کے ساتھ ملاقات:

سامراجي طاقتوں اپنے آلۂ کار گروپوں کو بہانہ بنا کرعلاقے کي تعمير وترقي ميں رکاؤٹيں کھڑي کر رہے ہيں

صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ايک دن سامراجي طاقتوں نے سابق سوويت يونين کے ساتھ مقابلے کے بہانے سے دہشت گرد گروپوں کو تيار کيا اور آج کسي اور بہانے سے ان گروپوں کو علاقے کي ترقي اور پيشرفت کو روکنے کيلئے استعمال کر رہے ہيں-

خبر کا کوڈ: 38579 - 

جمعرات 07 June 2012 - 10:14

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے شنگھائي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کے ساتھہ ہونے والي ملاقات ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سامراجي طاقتوں اپنے آلۂ کار گروپوں کو بہانہ بنا کرعلاقے کي پيشرفت کو رکوانا چاہتے ہيں مزيد کہا کہ سامراجي طاقتوں دہشت گردوں کي پشت پناہي کر کے خطے ميں بد امني پھيلا رہے ہيں-

صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد علاقائي ملکوں کے درميان تعاون و مفاہمت کي توسيع بہت زيادہ اہميت کي حامل ہے اسلئے کہ علاقائي قوموں کے مابين تعلقات و دوستي کے فروغ سے حالات بڑي تيزي سے ان کےمفاد ميں تبديل ہوں گے ۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ علاقائي قوموں کے حقوق و مفادات، تسلط پسندوں کي نظر ميں کوئي اہميت نہيں رکھتے تاکيد کے ساتھہ کہا کہ علاقائي ملکوں کے درميان تعاون و مفاہمت کي توسيع بہت زيادہ اہميت کي حامل ہے اسلئے کہ علاقائي قوموں کے مابين تعلقات و دوستي کے فروغ سے حالات بڑي تيزي سے ان کےمفاد ميں تبديل ہوں گے ۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران سے پاکستان گيس کي منتقلي اور اسي طرح ايران سے پاکستان بجلي کي سپلائي کے شعبوں ميں مشترکہ تعاون کو دو پڑوسي ملکوں ميں تعاون کے ذرائع سے تعبير کيا اور فريقين کے درميان علاقائي و عالمي سطح پر تعاون کے فروغ کي ضرورت پر تاکيد کي ۔

اس ملاقات ميں پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے بھي کہا کہ دنيا کو چاہيئے کہ عالمي سطح پر تمام مسائل کے حل کيلئے مذاکرات کا راستہ اختيار کرے اور اس سلسلے ميں تمام ملکوں کے تاريخي ماضي اور مقام و منزلت پر بھي توجہ دے ۔

خبر کا کوڈ: 38579  

- غیرملکی دورے