
ڈاکٹر احمدي نژاد کي ترکمنستان کے صدر سے ملاقات؛
دونوں ممالک ، ثقافتي اور تاريخي رشتوں ميں بندھے ہوئے ہيں-
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ترکمنستان کے صدر کي ملاقات ميں کہا کہ ہم مشترکہ ثقافتي ورثے کے مالک ہيں اور دونوں ممالک ، ثقافتي اور تاريخي رشتوں ميں بندھے ہوئے ہيں اور ان سے دو ملکوں کے در ميان سياسي اور اقتصادي تعلقات کو فروغ ملتا ہے-
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج (بدھ) بيجنگ ميں شنگھائي تعاون تنظيم کے 12 ويں اجلاس کے موقع پر ترکمنستان کے صدرقربان قلي بردي محمداف سے ملاقات کي - اس ملاقات ميں دوطرفہ تعلقات سميت مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خيال کيا گيا۔
صدر احمدي نژاد نے اس ملاقات ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران، ترکمنستان کي ترقي اور پيشرفت کو اپني ترقي سمجھتا ہے اور ايران، ترکمنستان اور قزاقستان کے درميان ريل پٹري کے اہم پروجيکٹ کي تکميل سے جو نہايت اہم اور تاريخي پراجيکٹ ہے علاقے ميں ايک بہت بڑي تبديلي آجائے گي-
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ تينوں ممالک کے حکام اس منصوبے کي جلد از جلد تکميل پر خصوصي توجہ دے رہے ہيں اور ميں خود کچھ عرصے پہلے اس کو نزديک سے ديکھا اورمختلف حصوں کا دورہ کيا جہاں مجھے تکميلي مراحل کے بارے ميں آگاہ کيا گيا –
ترکمنستان کے صدرقربان قلي بردي محمداف نے دونوں ممالک کے درميان اقتصادي، سياسي اور ثقافتي تعاون کے فروغ کي ضرورت پر زور ديا اور کہا کہ ايران اور ترکمنستان دو قريبي دوست ملک ہيں جن کے ثقافتي و معاشرتي تعلقات بہت پرانے ہيں اور ہمارے تعلقات صديوں پر محيط ہيں- انہوں نے دونوں ممالک کے درميان اقتصادي، سياسي اور ثقافتي تعاون کے فروغ کي ضرورت پر تاکيد کي۔