
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کي چين ميں مقيم ايرانيوں سے ملاقات:
تسلط پسند طاقتوں کي اجارہ داري سے باہرنئے نظام کا قيام عمل ميں لانا ضروري ہے۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے شنگھائي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر، چين ميں مقيم ايرانيوں کے ساتھ عشائيہ تقريب کے دوران کہا عالمي نظام انصاف کي طرف بڑھ رہا ہے اور اس ميں ايران کا کردار بہت اہم ہے
صدرمملکت نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنيا کا نيا نظام تمام قوموں کے مساوي حقوق کي بنياد پر ہونا چاہئيے مزيد کہا کہ شمالي امريکہ سے يورپ اور ايشيا سے افريقا تک پھيلے ہوئے اقتصادي بحران کي اصل وجہ موجودہ عالمي نظام ہے اور تسلط پسند طاقتوں کي اجارہ داري سے باہر نيا کا قيام عمل ميں لانا پوري دنيا کے ليے ضروري ہے۔
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد کہا کہ ايراني قوم ايک تاريخي کردار کي حامل قوم ہے ايراني قوم نے اپنے اسلامي تشخص کو خوبصورتي کے ساتھ حفظ کيا ہوا ہے اور يہ آئندہ نسلوں کيلئے ايک نمونہ عمل ہوگا اور ہم سب کا يہ فريضہ بنتا
ہے کہ اپنے ملک کي پيشرفت اور ترقي کيلئے اپنا کردار ادا کريں۔