
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد اور امامعلي رحمان کي ملاقات؛
دوطرفہ اقتصادي تعلقات ميں فروغ اور بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خيال
ايران اور تاجيکستان کے صدور مملکت نے شانگھائي تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس کے دوران، ايک مشترکہ نشست ميں دوطرفہ اقتصادي تعاون ميں فروغ لانے کے ساتھ ساتھ علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خيال کيا-
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد اور امامعلي رحمان نے ، آج (بدھ) دوپہرکے وقت شانگھائي تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس شروع ہونے سے پہلے ايک دوطرفہ نشست ميں علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خيال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمي تعلقات کا جائزہ ليا اور ان تعلقات ميں فروغ لانے کي ضرورت پرزورديا-
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد اور امامعلي رحمان نے اس ملاقات ميں ايران، افغانستان اور تاجيکستان کے درميان بجلي، پاني ، گيس اور ريل پلٹري کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے ان منصوبوں کو دوسرے ممالک جيسے چين اور کرغيزستان کے ساتھ توسيع دينے پرتاکيد کي-