
صدر احمدي نژاد کا امام خميني (رہ) کي تئيسويں برسي کے موقع پر عقيدت مندوں کے اجتماع سے خطاب:
معاشرے ميں الٰہي اقدار کي سربلندي کيلئے آج ہر دور سے زيادہ امام خميني (رہ) کے افکار پرعمل کرنے کي ضرورت ہے
صدر مملکت نے اس بات پر زور ديا ہے کہ معاشرے ميں الٰہي اقدار کي سربلندي کيلئے معاشرے کو ہر دور سے زيادہ آج امام خميني (رہ) کے افکار کي ضرورت ہے، انہوں نے اللہ تعاليٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ امام خميني (رہ) کے افکار نہايت تيزي کے ساتھ پوري دنيا ميں پھيل رہے ہيں اور انشاء اللہ جب امام مہدي (عج) کي آفاقي اور عالمگير حکومت اس سرزمين پر قائم ہو جائے گي تو تمام استکباري اور شيطاني طاقتيں روئے زمين سے مٹ جائيں گي اور ہر جگہ توحيد اور عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے امام خميني (رہ) کي برسي اور حضرت امام علي (ع) کے يومِ ولادت کےتقارن کو نيک شگون قرار ديتے ہوئے کہا کہ امام علي (ع) اللہ تعاليٰ کے صفات و کمالات کا مظہر ہيں اور انہي کے واسطے سے تمام فيوضات اور نعماتِ الٰہي لوگوں تک پہنچتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ امام خميني (رہ) عبادت اور اخلاص کے ذريعہ سے بہت اعليٰ مقام اور درجے پر فائز تھے جسے دنيا کے کسي طاقت سے بھي کوئي خوف نہيں تھا، عراق کے ساتھ جنگ کے دوران جب تمام استعماري طاقتيں ہمارے خلاف اکھٹي ہوئي تھيں امام خميني (رہ) کو صرف اللہ تعاليٰ کي ذات پر بھروسہ تھا اور فرمايا کرتے تھے " چور نے باہر سے کنکر پھينکا ہے ليکن ہمارے جوان اسے اٹھا کر اپني جگہ واپس رکھ ليں گے"
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ امام خميني (رہ) نے معاشرے کي عدل وانصاف کي جانب رہنمائي فرمائي اور وہ ہميشہ ظلم و ستم کے مقابلے ميں اٹھ کھڑے ہوئے اور اسکا شعار يہ تھا " دنيا ميں جہاں کہيں بھي ظلم و زيادتي ہوگي اس کےخلاف جہاد جاري رہے گا اور جہاں کہيں بھي جہاد ہوگا ہمارے جوان وہاںحاضر ہوں گے"
صدرِ مملکت نے کہا کہ امام خميني (رہ) کا عقيدہ يہ تھا کہ انسان کي تمام الٰہي اور فطري خواہشيں امام مہدي (عج) کي عالمگير اور آفاقي حکومت ميں پوري ہوں گي اور انہوں نے پوري زندگي اس عالمگير اور آفاقي حکومت کيلئے زمينہ فراہم کرنے کيلئے جدوجہد ميں گزاري اور وہ اکثر فرمايا کرتے تھے کہ اس صدي ميں غريب اور مظلوم لوگوں کو شيطاني طاقتوں کے مقابلے ميں نصرت اور کاميابي ملے گي۔