صدر کا امام خميني (رہ) کي تئيسويں برسي پر بيرونِ ملک سے تشريف لائے ہوئے مہمانوں کے اعزاز ميں منعقدہ تقريب سے خطاب: امام خميني (رہ) صيہوني حکومت کو تمام برائيوں کي جڑ سمجھتے تھے-
جمعرات 16 May 2013 - 11:01

صدرِ مملکت نے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ پوري دنيا ميں سب سے پہلےعدالت خواہي کا نعرہ امام خميني (رہ) نے بلند کيا تھا، انہوں نے صيہوني حکومت کو استعمار کي بنياد اور تمام برائيوں کي جڑ قرار ديا تھا اور انہيں اس بات کا پورا يقين تھا کہ اسرائيل تمام استکباري طاقتوں کيلئے ريڑھ کي حيثيت رکھتے ہيں جو پوري انسانيت کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے۔

صدر کا امام خميني (رہ) کي تئيسويں برسي پر بيرونِ ملک سے تشريف لائے ہوئے مہمانوں کے اعزاز ميں منعقدہ تقريب سے خطاب:

امام خميني (رہ) صيہوني حکومت کو تمام برائيوں کي جڑ سمجھتے تھے-

صدرِ مملکت نے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ پوري دنيا ميں سب سے پہلےعدالت خواہي کا نعرہ امام خميني (رہ) نے بلند کيا تھا، انہوں نے صيہوني حکومت کو استعمار کي بنياد اور تمام برائيوں کي جڑ قرار ديا تھا اور انہيں اس بات کا پورا يقين تھا کہ اسرائيل تمام استکباري طاقتوں کيلئے ريڑھ کي حيثيت رکھتے ہيں جو پوري انسانيت کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 38403 - 

جمعرات 31 May 2012 - 14:02

ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعرات کو امام خميني (رہ) کي تئيسويں برسي کے موقع پر بيرونِ ملک سے تشريف لائے ہوئے مہمانوں کے اعزاز ميں منعقدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خميني (رہ) کي وفات سے اتنا زيادہ عرصہ گزرنے

کے باوجود امام خميني (رہ) کے عقيدت مندوں ميں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے-

انہوں نے کہا کہ جيسا کہ انبياءِ الٰہي کي بعثت کا مقصد بھي لوگوں کو کمال اور عروج تک پہنچانا تھا اسي طرح دورِ حاضر ميں امام خميني)رہ) نے بھي انبياء کي سيرت پر عمل کرتے ہوئے وہي الٰہي پيغام دنيا کے ہر کونے تک پہنچانے کي کوشش کي، يہي وجہ ہے کہ آج پوري دنيا ميں امام خميني (رہ) کا نام زندہ اور تابندہ ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ايسے زمانے ميں جب ہر جگہ مايوسي کي کيفيت طاري تھي اور پوري انسانيت مرجھائي ہوئي تھي اور لوگ مسيحا کي تلاش ميں ادھرادھر ٹوکريں کھا رہے تھے اسي اثناء ميں ايران کي سرزمين سے الٰہي انسان اور وقت کے مسيحا نے بيداري کا نعرہ بلند کيا تو لوگوں کے دلوں ميں پھرسے اميد کي کرنيں بيدار ہو گئيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ امام خميني (رہ) کے اس کاميابي کا راز ان کا پختہ ايمان اور عمل ميں اخلاص تھا، جس کے سبب انہوں نے مارکسيزم اور ديگر بڑي شيطاني طاقتوں کو شکست سے دوچار کيا اور غلامي کے زنجيروں ميں جھکڑے ہوئے انسانوں کو آزادي دلائي۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے خطاب کے دوران اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ جو محفل امام خميني(رہ) کے نام پر منعقد ہوجائے وہاں پھر ملکي اور بيرونِ ملک سے تشريف لائے ہوئے تمام شرکاء ايک جيسے ہوتے ہيں پھر اس محفل ميں ميزبان اور مہمان نہيں رہتا کيونکہ امام خميني (رہ) صرف ايران تک محدود نہيں ہيں بلکہ انہيں ہر خطے اور ہر نسل کے لوگ اپنا ليڈر اور رہنما مانتے ہيں۔

صدرِ مملکت نے کہا امام خميني (رہ) نے مظلوم فلسطينيوں کي حمايت ميں عالمي يومِ قدس منانے کا اعلان فرمايا تھا اور وہ اسرائيل کو تمامبرائيوں کا جڑ جڑ سمھتے تھے کيونکہ اسرائيل پوري انسانيت کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 38403  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے