ڈاکٹر احمدي نژاد نے دو قومي منصوبوں کے افتتاحيہ تقريب کے موقع پر کہا: ايران کي کاميابي کا راز علم و ٹيکنالوجي کے ميدانوں ميں ترقي اور پيشرفت ميں پوشيدہ ہے<br />
جمعرات 16 May 2013 - 11:01

ڈاکٹر احمدي نژاد نے دو قومي منصبووں کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ نئے قومي ثقافتي چينل کے افتتاح سے تمام مسلمان اور مہذب ايرانيوں کو ايک دوسرے کے قريب انے کا موقع ملے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے دو قومي منصوبوں کے افتتاحيہ تقريب کے موقع پر کہا:

ايران کي کاميابي کا راز علم و ٹيکنالوجي کے ميدانوں ميں ترقي اور پيشرفت ميں پوشيدہ ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے دو قومي منصبووں کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ نئے قومي ثقافتي چينل کے افتتاح سے تمام مسلمان اور مہذب ايرانيوں کو ايک دوسرے کے قريب انے کا موقع ملے گا۔

خبر کا کوڈ: 38366 - 

منگل 29 May 2012 - 14:01

صدرِ مملکت نے کہا کہ "تورين" ايک اطلاعاتي ادارہ ہے، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے افتتاح سے علم و ٹيکنالوجي کو فروغ ملے گا اور اس کي افاديت صرف ايران تک محدود نہيں رہے گي بلکہ يہ بين الاقوامي سطح پر بھي مفيد اور کارآمد رہيں گے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني قوم ميں کسي بھي چيز کي کمي نہيں ہے، صرف انہيں خود اعتمادي کا مظاہرہ کرنا چاہيے تاکہ بڑي تيزي کے ساتھ اپنے مقصد کي جانب قدم بڑھا سکيں-

انہوں نے خطاب کے دوران انسان کو اس ہستي کا محور قرار ديتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے انسان کو مختلف صلاحيتوں سے نوازا ہے تاکہ وہ اپني تمام ترچھپي ہوئي صلاحيتوں کو بہ روئے کار لاکر کمال کے اس درجہ تک پہنچ سکے کہ اللہ تعاليٰ کے صفات کا مظہر بن جائے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ مغربي ممالک کي پابنديوں سے ايران کي ترقي پر کوئي منفي اثر نہيں پڑا ہے اور ايران اپني ضرورت کي زيادہ تر چيزيں خود ہي تيار کرليتا ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مختلف ملکوں کے ساتھ ثقافتي، علمي اور اقتصادي تعلقات ميں فروغ لانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ علم و ٹيکنالوجي کے دروازے سب کيلئے کھلے ہيں اور کسي کو بھي يہ حق حاصل نہيں ہے کہ دوسروں کي ترقي کي راہ ميں رکاوٹٰيں کھڑي کريں۔

خبر کا کوڈ: 38366  

- عوامی ملاقاتیں