صدر احمدي نژاد کے ساتھ سوڈاني صدر کے مشيرِ اعليٰ کي ملاقات: استعماري طاقتوں کے مقابلے ميں آزاد اور خود مختار ممالک کو ايک دوسرے کي حمايت کرني چاہيے<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:46
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد اور سوڈاني صدر کے مشيرِ اعليٰ نے دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ اور بين الاقوامي سطح پر تعلقات کےفروغ کي ضرورت پر زور ديا ہے۔

صدر احمدي نژاد کے ساتھ سوڈاني صدر کے مشيرِ اعليٰ کي ملاقات:

استعماري طاقتوں کے مقابلے ميں آزاد اور خود مختار ممالک کو ايک دوسرے کي حمايت کرني چاہيے

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد اور سوڈاني صدر کے مشيرِ اعليٰ نے دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ اور بين الاقوامي سطح پر تعلقات کےفروغ کي ضرورت پر زور ديا ہے۔

خبر کا کوڈ: 38126 - 

منگل 22 May 2012 - 12:55

ڈاکٹر احمدي نژاد نے منگل کے دن سوڈاني صدر کے مشيرِ اعليٰ جناب مصطفي عثمان اسماعيل کےساتھ ملاقات کے دوران اسلامي جمہوريہ ايران اور سوڈان کے درميان گہرے تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا کہ دوطرفہ تعلقات کے مزيد فروغ کيلئے دونوں ملکوں کو تمام ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ آج استعماري اور استکباري طاقتيں ايران اور سوڈان سميت تمام آزاد اور خود مختار ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہيں لہذا ان شيطاني طاقتوں کے مقابلے ميں تمام آزاد اور خود مختار ممالک کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ اتحاد، يکجہتي اور اخوت کے ساتھ ايک دوسرے کي حمايت جاري رکھيں کيونکہ مجھے يقين ہے کہ مستقبل ميں حالات ايسے نہيں رہيں گے اور يہ ممالک صبر، استقامت اور اللہ تعاليٰ پر توکل کے ذريعہ تمام شيطاني طاقتوں کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کر ديں گے۔

انہوں نے مزيد کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ہر ميدان ميں سوڈاني عوام کےشانہ بشانہ کھڑا ہے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ہر اقدام کي حمايت کرتا ہے۔

اس موقع پر سوڈاني صدر کے مشيرِ اعليٰ جناب مصطفي عثمان اسماعيل نے اپنے صدر عمر البشير کا پيغام ڈاکٹر احمدي نژاد کے حوالے کرتے ہوئے اسلامي جمہوريہ ايران اور سوڈان کے درميان مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات کے استحکام کي ضرورت پر زور ديا اور کہا کہ ہمارا ملک مختلف شعبوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے تجربيات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 38126  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے