صدر مملکت نے ايراني جامعات کي فيکلٹي کے سينئر ممبران سے تجليل کے موقع پر: ايران کو دنيا کے علمي اور سائنسي مرکز ميں تبديل کرنا چاہئيے-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:59

ڈاکٹراحمدي نژاد نے کہا کہ ايران بعض اقتصادي پہلووں سے ايک آئيڈيل ملک بن چکا ہے اور ہميں چاہئيے کہ اپنے ملک کے مختلف شعبوں ميں علمي و سائنسي سرگرميوں ميں مزيد اضافہ کرتے ہوئےاسے دنيا کے علمي اور سائنسي مرکز ميں تبديل کريں-

صدر مملکت نے ايراني جامعات کي فيکلٹي کے سينئر ممبران سے تجليل کے موقع پر:

ايران کو دنيا کے علمي اور سائنسي مرکز ميں تبديل کرنا چاہئيے-

ڈاکٹراحمدي نژاد نے کہا کہ ايران بعض اقتصادي پہلووں سے ايک آئيڈيل ملک بن چکا ہے اور ہميں چاہئيے کہ اپنے ملک کے مختلف شعبوں ميں علمي و سائنسي سرگرميوں ميں مزيد اضافہ کرتے ہوئےاسے دنيا کے علمي اور سائنسي مرکز ميں تبديل کريں-

خبر کا کوڈ: 38086 - 

اتوار 20 May 2012 - 14:11

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (اتوار) ايراني جامعات کي فيکلٹي کے سينئر ممبران سے تجليل کے موقع پر کہا کہ دين، علم کے بغير کوئي مفہوم نہيں رکھتا اس ليے تحصيل علم ايک اہم حقيقت ہے اورآج تحصيل علم سماجي ذمہ داري ہونے کے ساتھ ايک شرعي فريضہ بھي ہے۔علموم عرفت کے حصول کےذريعےدل روشن اور منور ہوتا ہے ۔

صدر جناب احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ علم و سائنس انسان ومعاشرے کي بالندگي سعادت و کمال کا سبب ہے اور آج کوئي ايسا سائنسي شعبہ نہيں ہے جس ميں ايراني ماہرين کام نہ کرر ہے ہوں کيونکہ آج ايراني قوم اپنے تاريخي کردار ادا کرنے کے ليے تيار ہے۔ صدر مملکت علم کے ميدانوں ميں سرمايہ کاري کو اہم قرار ديتے ہوئے کہا کہ هم جتني اس ميدان ميں سرمايہ کاري کريں پھر بھي کم ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايراني جامعات کي فيکلٹي کے سينئر ممبران سے کي خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ايران ميں علمي اور سائنسي مراکز کو معينہ اہداف اور عملي ثمرات کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنا چاہيے اور ايراني يونيورسٹيوں کو بھي اس ہدف تک پہنچنے کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہيے۔ ايران ميں اب علم کي ترقي کي رفتار سب سے بہترين ہے اور ہميں اسے مزيد بہتر بنانے کے ليے کوشاں ہونا چاہئيے- يہ يونيورسٹيوں کے اساتذے اور طالب علموں کي سب سے اہم ذمہ داري ہوتي ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ايران کے دشمنوں کو ہماري ترقي گوارا نہيں اور اسے روکنے کے در پي ہيں- ايران کے خلاف ان کي تمام بيان بازياں محض بہانے ہيں کيونکہ انہيں علم ہے کہ اگر اسلامي جمہوريہ ايران ترقي کي منزل پر پہنچ گيا تو پوري دنيا کے لئے ايک عمدہ آئيڈيل ملک بن جائے گا اور يہ بات ان کے ليے تکليف دہ ہوتا ہے اس ليے وہ ہمارے رستے ميں روڑے اٹکاتے ہيں مگر ايراني سائنسدان اور دانشور اپني صلاحيتوں پر اعتماد کرتےہوئے اور خود اعتمادي کے سہارے علم وسائنس و نيز جديد ترين ٹيکنالوجيوں کے حصول کي راہ پر گامزن ہے اور ان ہي سے فائدہ اٹھا بھي رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا اب ہمارے طالب علموں کے ليے ايران ميں پڑھنے کے بھرپور مواقع دستياب ہيں اور ملک کي يونيورسٹياں علمي لحاظ سے اعلي ہيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران ميں علمي و سائنسي تحريک، علم و سائنس کو ٹيکنالوجي ميں تبديل کرکے انسانيت کي خدمت کے لئے استعمال کرنا چاہتي ہے اور ہمارے دشمن ہماري قوم کي ترقي اور طاقت حاصل کرنے کي راہ ميں رکاوٹ نہيں ڈال سکتے -

خبر کا کوڈ: 38086  

- عوامی ملاقاتیں